آئی پی پیز سے بات چیت مکمل، بجلی کتنی سستی ہو گی ؟

1743657093048.png


وزیراعظم شہباز شریف کل بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر سکتے ہیں۔


ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 6 روپے فی یونٹ تک کمی ہو سکتی ہے۔ آئی پی پیز کے معاہدوں کے خاتمے اور ترامیم کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں 2498 ارب روپے کی بچت ہو گی۔


ذرائع کے مطابق یہ بچت پاور پلانٹس کی 3 سے 20 سالہ مدت کے دوران ہو گی۔ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ سبسڈی بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔


دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی جائے گی اور وہ اہم فیصلے کا اعلان کریں گے۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔
 
Last edited:

Back
Top