آج سے چکن کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز، چکن فروشوں کی بھی حمایت؟

chiken-shop-rate.jpg


کراچی:چکن کے بائیکاٹ کی مہم، چکن فروشوں نے حمایت کر دی

قیمت میں اضافے کے باعث غریب کی پہنچ سے مرغی کا گوشت بھی دور ہوگیا، کراچی میں آج سے چکن کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی گئی ہے،چکن فروشوں نے بھی حمایت کر دی ہے، مہم کی اپیل سوشل میڈیا پر کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا کے ذریعے یکم جون سے 15 جون تک چکن کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے،چکن فروشوں نے بھی بائیکاٹ مہم کی حمایت کر دی، کیونکہ مہنگائی کے باعث چکن فروشوں کا کاروبار بھی متاثر ہورہاہے،چکن فروش نے کہا صبح سے 5 مرغیاں کاٹی ہیں، جو پڑی پڑی ہم سے بھی بیزار ہو گئی ہیں۔

ایک اور چکن فروش کا کہنا تھا یہ سیٹ اپ بند کر کے بچھیا کے گوشت کا سیٹ اپ لگائے گا، چکن فروشوں کا مؤقف ہے کہ بائیکاٹ ہوگا تو چکن کی قیمت نیچے آئے گی۔
 

Zaidi_Qasim1

Politcal Worker (100+ posts)

کم از کم اس قوم نے ایک کام تو اچھا کیا ۔
میری دعا ہے کہ رب انہیں اس بائیکاٹ میں کامیابی دے ۔

مرغیوں کے بعد کھوتوں اور گھوڑوں کی باری بھی آئے گی۔