
سینئر صحافی اسدطور نے اپنے وی لاگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکہ میں گفتگو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کسی ملک کے حکمران میں کردار سب سے اہمیت کا حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اسد طور نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں آرمی چیف کی امریکہ میں گفتگو کورپورٹ کیا اور کہا کہ آرمی چیف نے امریکہ میں ایک موقع پر کہا کہ کسی ملک کے حکمران میں اہلیت، حوصلہ دلیری یا جرآت اور کردار سب سے زیادہ اہمیت کی حامل چیزیں ہیں۔
اسد طور کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ اگر کسی ملک کے حکمران میں اہلیت اور حوصلہ دلیری نا بھی ہو تب بھی وہ قابل قبول ہوگا تاہم اگر کسی کے کردار میں کمزوری ہوئی تو وہ قابل قبول نہیں ہے۔
اسد طور نے آرمی چیف کی اس مبینہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کل ہر طرف عمران خان کے کردار کی باتیں ہورہی ہیں، کہ کیا کچھ ان کے بیڈرومز میں ہوتا رہا اور کیا کچھ عمران خان کرتے رہے ہیں ، یعنی آرمی چیف نے ان ڈائریکٹ لی یہ پیغام دیا کہ عمران خان اس لیے بھی اب قابل قبول نہیں ہیں کیونکہ ان کا کردار ڈھیلا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1737055651736522755
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10asadtootdajajshs.png