
آرمی چیف جنر عاصم منیر نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کیلئے 9 ملین ڈالر عطیہ کرنے والے پاکستانی نژاد تاجر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ امریکہ کے دوران نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد(نسٹ) کیلئے 9 ملین ڈالر کا عطیہ دینے والے پاکستانی نژاد تاجر تنویر احمد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ منیر احمد ایک ہیرو ہیں، پاکستان کو ایسے لوگوں پر فخر ہے، منیر احمد کی جانب سے دیئے گئے فنڈز کی مدد سے کیمپس کی توسیع ہوگی، مستحق طلباء کو آگے آنے کا موقع ملے گا اور منیر احمد کے عطیے سے یونیورسٹی میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بنے گا۔
https://twitter.com/x/status/1736380868585758859
اس دوران پاکستانی نژاد امریکی تاجر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے جنرل عاصم منیر کی خدمات قابل تحسین ہیں، میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے جنرل عاصم منیر کی کاوشوں سے بہت متاث ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1735626971256959102
خیال رہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکہ گئے تھے اور انہوں نے وہاں کے ریسٹورنٹ میں ملازمت شروع کردی اور پھر ترقی کرتے کرتے ایک کامیاب تاجر بن گئے، تنویر احمد نے2022 میں آنے والے بدترین سیلاب کے موقع پر پاکستان میں50 ملین ڈالر سے زائد کی امداد بھیجی تھی اور اب انہوں نے نسٹ میں آئی ٹی ٹاور بنانے کیلئے 9 ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/21asimsmunisrjkjhsjjdggd.png