
پاکستان میں یو اےای کی سرمایہ کاری، سوشل میڈیا پر ویلڈن آرمی چیف کا ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ میں آگیا
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے پڑوسی ملک بھارت شدید پریشانی کا شکار ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر پاکستان فوج کے سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔
https://twitter.com/x/status/1729778157710958900 https://twitter.com/x/status/1729735775237947825
تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری سے شدید پریشانی میں مبتلا ہوگیا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ثمرات کا نتیجہ ہے جس پر بھارتی میڈیا شدید پراپیگنڈہ کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1729489114981122206 https://twitter.com/x/status/1729791506456682698
بھارتی میڈیاپاکستانی آرمی چیف کی بیرون ملک سرمایہ کاری کیلئے کی جانے والی کوششوں کو منفی انداز میں پیش کررہا ہے، ایک بھارتی تجزیہ کار نے بغض پاکستان میں الزام عائد کیا ہے کہ یو اے ای کی سرمایہ کاری پاکستانی اداروں کی نجکاری کی وجہ بن سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے آرمی چیف کی معیشت کی بحالی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور ٹویٹر پر " ویل ڈن آرمی چیف" ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں موجودہ آرمی چیف کی کاوشوں کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، حالیہ سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asim1h11h1ih.jpg