آرمی چیف کی کاوشیں، 70 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کا امکان

armych1i11.jpg

آرمی چیف کی کاوشیں رنگ لے آئیں، 70 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کا امکان، میڈیا رپورٹس

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشوں اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے قیام کےبعد ملک میں 70 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے قیام ملک میں بہت جلد 70 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے، کاروباری برادری نے اس خبر کو خوش آئند اور ملکی معیشت کیلئے مثبت قرار دیا ہے۔

کاروباری شخصیات کا کہنا ہے کہ اس بیرونی سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت ٹریک پر چڑھے گی، ملک میں لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر آئے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، تاہم بیرونی سرمایہ کاری کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے ڈالر کی قیمت میں کمی کی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
70 ارب ڈالر
چھوڑو اگر کوئی 70 روپے کی سرمایہ کاری بھی کرلے تو کہنا۔
 

Back
Top