
آزاد کشمیر کونسل کے الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، آزاد کشمیر کونسل کی نشست سردار تنویرالیاس کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
الیکشن میں تحریک انصاف کے عدنان خالد 27 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے طارق محمود 23 ووٹ لے سکے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے
https://twitter.com/x/status/1647176382471077889
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں تحریک انصاف کے 5 ووٹ ادھر اُدھر ہوگئے۔آزادکشمیر کونسل کی خالی نشست پر تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد 31 سیٹوں والی پی ٹی آئی کے امیدوار عدنان کو 27 ووٹ ملے،
اپوزیشن جس کے پاس 20 نشستیں ہیں لیکن انہیں 23 ووٹ ملے، 2 ووٹ مسترد ہوئے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم بننے کیلئے سادہ اکثریت 27 ووٹ درکار ہیں جبکہ تحریک انصاف کے پاس 31 ووٹس ہیں لیکن تحریک انصاف کے امیدوار کو 27 ووٹ ملنے کا مطلب 5 ووٹس ادھر ادھر ہونا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sardaiahshas.jpg