
آزاد کشمیر اسمبلی میں حکومتی اراکین کے 32 اراکین میں سے 30 کو عہدے اور وزارتیں مل گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں مجموعی اراکین کی تعداد 53 ہے جس میں سے حکومتی اراکین کی تعداد 32 ہے۔
ذرائع کے مطابق 32 حکومتی اراکین میں سے ایک وزیراعظم ، ایک اسپیکر اور ایک ڈپٹی اسپیکر بن گئے ہیں جبکہ بقیہ رہ جانے والے29 اراکین میں سے 27 کو وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنی کابینہ میں شامل کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1672927519597826050
آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر نے 27 اراکین پر مشتمل اپنی کابینہ کی منظوری دیدی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1672931448263782400
کابینہ میں سردار محمد حسین خان، سردار میر اکبر خان، عبدالوحید، عامر عبدالغفار لون، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری محمد رشید سمیت دیگر اراکین اسمبلی شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4ajkwazirisatitisi.jpg