آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان، عثمان خواجہ کو پنڈی میں گزرا بچپن یاد آ گیا

4usmankhawja.jpg

آسٹریلوی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے والے بیٹسمین عثمان خواجہ نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں بچپن میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جانے کا موقع ملا تھا، کراؤڈ میں بیٹھنے کی تصاویر آج بھی ان کے پاس موجود ہیں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ میں بارہ سال میں پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ چار بار دورہ کر چکا ہوں، 2010 میں پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ آخری بار آیا تھا۔ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان میں کھیلوں، پاکستان میں پیدا ہونا اور پھر پاکستان میں تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنا میرے لیے اہم ہے اور پاکستان میں کھیلنا میرے لیے اہم لمحہ ہے۔


آسٹریلوی بلے باز نے بتایا کہ وہ پاکستان میں ہی پیدا ہوا تھے لیکن ان کا دل آسٹریلیا کے ساتھ ہے کیونکہ آسٹریلیا میں ہی پلے بڑھے ہین، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وہ جوان ہو رہے تھے تو سوچتے تھے کہ آسٹریلیا کے لیے کھیلوں اور اب پاکستان میں آکر آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا ان کیلئے تاریخی موقع ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لئے نیا تجربہ ہوگا، راولپنڈی کی پچ فاسٹ بولرزکے لئے سازگارہوتی ہے لیکن اس بارمختلف پچ کی امید ہے۔ میں نےصبح ایچ بی ایل پی ایس ایل فائنل کی جھلکیاں دیکھیں، پی ایس ایل 7میں بہترین ٹیم فاتح قرار پائی۔

عثمان خواجہ نے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دونوں بہترین کھلاڑی ہیں اور فارم میں ہیں۔