آنا عوام کے پاس ہی ہے، جب ماحول بن جائے تو عوام کسی کی نہیں سنتی،عامرمتین

amirm1h1h1i.jpg

اپنے پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے عامرمتین نے کہا کہ نواز شریف کو بظاہرانتظامیہ ہرسہولت فراہم کرنےکیلئےتیار ہے۔لیکن بھائی جان یاد رکھیں کہ آخرکارآنا عوام کےپاس ہی ہےاورالیکشن بھی ہوناہے۔وہ پہلے ہی بپھری پڑی ہے کہ ایک لیڈر جیل میں ہے اور ایک مفرور، سزا یافتہ مجرم کو باہرسےلاکرالیکشن کروایاجارہا ہے۔عوام کو سنبھالنااتنا آسان نہیں ہوگا۔

عامرمتین نے کہا کہ جب الیکشن ہوتے ہیں، ماحول بن جاتا ہے تو عوام کسی کی نہیں سنتی، وہ یہ ضرور دیکھے گی کہ ایک لیڈر جیل میں ہے لیکن دوسرے سزا یافتہ شخص کو بلاکر اسے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1712562421184020711
انہوں نے مزید کہا کہ نورا کشتی کی تیاری جتنی مرضی کر لیں۔ مفرور مجرم کو لندن سے سرکاری پروٹوکول میں بجھوا لیں۔ قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ضمانت یا راہداری دلوا دیں۔ پنجاب پولیس کی نگرانی میں مفرور قیدی پر گل پاشی کروا لیں۔ شاہانہ پروٹوکول دلوا دیں۔

بریانی پلاؤ اور ولیمہ نما انداز میں روشنیوں اور قومی دھنوں کے ساتھ تاریخی جلسہ کروا لیں۔ اس کو پی ٹی وی پر بھی دکھلا دیں۔ پھر۰۰۰۰ پھر کیا ہو گا۔ آج کی سیاست کا سب سے بڑا سوال یہ ہے۔ ووٹ تو پھر بھی لینا پڑے گا۔ کیا پنجاب پلس وہ دلوا سکے گی۔
https://twitter.com/x/status/1712570406484299946
بارہ اکتوبر والے دن مشرف نے اپنے طاقت کے عروج پر ملٹری ڈکٹیٹر کے طور پر بھی یہ سب کیا مگر نہ تو 2002 میں اور نہ ہی 2008 میں اپنی کنگز پارٹی کو اکثریت دلوا سکا۔ تو اس دفعہ یہ ہو کیسے ہو گا۔

جعلی ریفرنڈم تو ہو سکتا ہے۔ انتتخابات؟؟ ووٹر کے دل جیتنا اک اور ہی کھیل ہے۔ ووٹ کو عزت سے شروع کر کے ووٹ کی تزلیل کا سفر جیت کر بھی ہار ہی ہوتی ہے۔ پی ٹی آئ سبق سیکھ رہی ہے آپ کو تو یاد ہونا چاہیے تھا میاں صاحب
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
In short lgtha ha kutty KO zabardast lion ki skin pehnaa KR USS KO lya ja Raha ha aur public KO by force Bola Jaye ga k Sheir bolo
 

Back
Top