آٹھ ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو میں 600 ارب سے زائد شارٹ فال

678570f7b91ac.jpg



اسلام آباد: ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ٹیکس ریونیو میں 600 ارب روپے سے زائد کا شارٹ فال ریکارڈ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ہدف تھا کہ وہ 8 ماہ کے دوران 7947 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کرے، لیکن ایف بی آر نے 7344 ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا، جس کے نتیجے میں 8 ماہ میں 603 ارب روپے کا شارٹ فال سامنے آیا۔


فروری کے مہینے میں ایف بی آر کا ہدف 983 ارب روپے تھا، مگر صرف 850 ارب روپے جمع کیے جا سکے، اس طرح فروری میں بھی ٹیکس ریونیو میں 133 ارب روپے کی کمی رہی۔


گزشتہ سات ماہ میں ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں 468 ارب روپے کا شارٹ فال تھا، جو اب بڑھ کر 603 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
 

Back
Top