آٹے کا تھیلا 750 روپے سے مہنگا کیوں ہوا؟ مریم نواز نے نوٹس لے لیا

maryam1h111h.jpg


وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 10 کلوآٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت 750 روپے مقرر کی گئی ہے تاہم مارکیٹ میں یہ 100 سے 150 روپے اضافی قیمت میں فروخت ہونے کی خبریں سامنے آرہی تھیں، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوٹس لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر محکمہ خوراک حرکت میں آیا اور صوبے بھر میں فلور ملز میں ڈیلرز اور پرچون فروشوں کے خلاف آپریشن شروع ہوگیا جس میں 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 523 فلور ملز، ڈیلرز اور پرچون کی دوکانوں کی چیکنگ کی گئی، نامکمل لیبلنگ،گراں فروشی اور دیگر شکایات پر 7 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

محکمہ فوڈ اتھارٹی نے لاہور ڈویژن میں 25 مقامات کی چیکنگ کی جبکہ ساہیوال ڈویژن میں 33 مقامات کی چیکنگ ہوئی، راولپنڈی ڈویژن میں 61، سرگودھا میں 77 ، ملتان میں 38 ، بہاولپور ڈویژن میں 35، گجرات میں 85 ، ڈی جی خان میں 80 جبکہ گوجوانوالہ میں 37 مقامات کو چیک کیا گیا۔

اس حوالے سے وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے ، مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کیا جارہا ہے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
نوٹس بھئ بتی بنا کر لیا گشتی فراری تین سو یونٹ مفت بجلی دینے والی امرتسر رام گلی کے چکلے والی نے اور انکو بھی دیدیا جو لے کر آئے گشتی فرارئ کو