آٹے کے بحران سے انتشار نے جنم لے لیا،سستے آٹے کے اسٹال پر ڈاکوؤں کادھاوا

17%D8%B3%D8%A6%DA%A9%DA%A9%DA%BE%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%A7%D8%A7%D8%AA%D8%A7%D8%A7%DA%86%DA%BE%DB%81%D8%B1.jpg

ملک میں آٹے کی قلت وبحران نے شدت اختیار کرلی ہے، اب معاملہ انتشاراور لوٹ مار کی طرف بڑھنے لگا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ سکھر میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان سستے آٹے کا پورا اسٹال لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عوام کو آٹے کی قلت کا سامنا ہے، ایسے میں مختلف مقامات پر حکومت کی جانب سے لگائے گئےسستے آٹے کے اسٹال عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکافی ہیں،اسی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند نامعلوم افراد نے آٹے کی لوٹ مارہی شروع کردی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1612075145501327360
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سکھر نےاس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے علاقے ملٹری روڈ پر پبلک اسکول کے قریب لگائے گئے سرکاری آٹےکے اسٹال پر مسلح افراد نے دھاوا بولااوراسٹال پر موجود تمام 20 آٹے کے تھیلے اور 45 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

https://twitter.com/x/status/1612096792576884736
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک واردات میں مسلح ملزمان نےآٹے کا اسٹال لگانے والوں سے 45 ہزار روپے کی نقدی لوٹی اورفرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات میں 4 موٹرسائیکلوں پر سوار 8 مسلح ملزمان نے اسٹال پر موجود آٹے کے 20 تھیلے لوٹ لیے، آٹا لینے کیلئے جمع ہونے والے لوگ مسلح افراد کے ہاتھوں میں پکڑے اسلحےکی وجہ سے خوف کا شکار ہوگئے اورادھر ادھر ہوگئے۔

https://twitter.com/x/status/1612128651910303746
آٹا اور نقدی لوٹنے والے ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اتھارٹی نے سستے آٹے کے اسٹالز کواس علاقے سےدوسرے علاقوں میں منتقل کردیا ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

This is just the beginning —— The worst is yet to come​

Thanks to HAFIZ ——— Next I see Phouji getting attacked 🤷‍♂️

 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ڈاکو نہیں تھے لکھ لو گورنر کے اپنے بندے تھے سکھر والو موجاں کرو
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
Yesterday super patwari Rajarawal111 was saying this is all lies, there are millions of tons of flour available at dirt cheap prices, this is all media propaganda ................. 🤔
یار وہ میں نے تمہیں بلوم برگ والوں کا پیغام دینا تھا
اتنے دنوں سے جو تم ڈیفالٹ کا گوں کر رہے تھے -- بلوم برگ والوں نے کہا ہے کہ ابھی اسے واپس کھا لو -- چھے مہینے بعد دوبارہ کرنا


www.brecorder.com

Pakistan likely to dodge default in next 6 months, but troubles not over: Bloomberg

Report says investors are now worried about a big dollar debt repayment in April 2024, and pricing those bonds at a distressed level
www.brecorder.com