آپ نہ ہمارے بغیر حکومت بنا سکے نہ ہمارے بغیر حکومت بچا سکے،خالد مقبول صدیقی

13%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%84%DB%8C%D8%AF%D9%85%D8%A7%D9%82%D8%A8%DB%81%D9%84%D9%84%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%A7%DA%86%DA%BE%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%81%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B1.jpg

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم پی) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکہا ہے کہ ہمارے بغیر نا کوئی حکومت بناسکتا ہے اور نہ ہی بچا سکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق انہوں نے یہ گفتگو ایم کیو ایم پاکستان کے تحت کورنگی میں منعقد کیے گئےدعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کی اور کہا کہ کراچی صرف اس کے ساتھ وفادار ہوگا جو ہمارے ساتھ وفادار ہوگا، ہم روایات شکن ہیں تو اچھی روایات کے امین بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا اور ہم 24 کے بجائے 7 تک محدود کردیئے گئے مگر مہاجر قوم ہمارے ہی ساتھ کھڑی ہے ، ہمارا مینڈیٹ چرانے والے صرف اسمبلی میں سیٹیں چراسکتے ہیں، ہمارا مینڈیٹ آج بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔


خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لوگ ہم سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ مانگتے ہیں مگر اب کوئی ہم پر شب خون نہیں مارسکتا ، جو ہمارے ساتھ ہوگا ہم اس کے ساتھ ہوں گے، ہمارے بغیر نا کوئی حکومت بناسکتا ہے اور نہ ہی بچاسکتا ہے، کراچی صرف اس کے ساتھ وفادار ہوگا جو ہمارے ساتھ وفادار ہوگا۔

عمرا ن خان نے جس بیرونی سازش کا ذکر کیا وہ ثابت ہونا ابھی باقی ہے، اگر سازش ثابت ہوگئی تو ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے اور ان کے ساتھ ہی سڑکوں پر نکلیں گے، مگر اس سے پہلے کراچی کے خلاف ہونے والی سازش پر بات کریں۔