آڈیو لیکس کیس،عدالت سے غلط بیانی پر چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کانوٹس

19callrecordedsysyremkjjs.png


اسلام آباد ہائی کورٹ نےآڈیو لیکس کیس میں کال ریکاڈنگ اور سرویلنس سسٹم کو بادی النظر میں غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں بڑا فیصلہ جاری کردیا ہے، جسٹس بابرستار نے شہریوں کی سرویلنس اور کال ریکارڈنگ کے "لافل انٹرسپٹ مینجمنٹ سسٹم "کو بادی النظر میں غیر قانونی قرار دیدیا ہے، اور کہا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے ہدایت پر موبائل فون کمپنیز نے یہ سسٹم لگارکھا ہے جس میں دو فیصد موبائل صارفین یعنی 40 لاکھ موبائل صارفین کے فو ن کالز اور میسجز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔


ان صارفین میں حکومتی شخصیات، سیاستدان، ججز، بزنس مین اور دیگر اہم شخصیات و ان کے اہلخانہ شامل ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیٹا تک رسائی کس کو دی جاتی ہے اس بارے میں کچھ پتا نہیں ہے، وفاقی حکومت یا پی ٹی اے کے بقول انہیں یہ اجازت کسی کو نہیں دی ہے۔

جسٹس بابرستار نے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی اے نے دوران سماعت مختلف اوقات میں عدالت کے ساتھ غلط بیانی کی اور کہا کہ انہوں نے کسی کو سرویلنس کی اجازت نہیں دی، جبکہ موبائل کمپنیز کے مطابق یہ سسٹم پی ٹی اے کی ہدایت پر لگایا گیا ہے، عدالت نے غلط بیانی پر پی ٹی اے چیئرمین و ممبران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1807474133099556974
جسٹس بابرستار نے وفاقی حکومت کی اس معاملے پر چیمبر سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی کال ریکارڈ کرکے لیک کرنے کا نیشنل سیکیورٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، 2022 میں عمران خان، عمر عطاء بندیال، شہباز شریف، بشریٰ بی بی، مریم نواز سمیت اہم شخصیات کی کالز ریکارڈ ہوئیں اور انہیں سوشل میڈیا پر مخصوص اکاؤنٹس سے لیک کیا گیا جہاں سے مین اسٹریم میڈیا پر یہ ریکارڈنگ نشر ہوئیں۔

https://twitter.com/x/status/1807477098195435643
فیصلے میں اسلام آباد و پاکستان بھر کی پولیس کی جانب سےکی گئی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کی سی ڈی آر اور لائیو لوکیشن پولیس کے ساتھ شیئر کرنے پر عائد پابندی ختم کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیا ں آئندہ سماعت تک وزارت داخلہ کے ایس او پیز کے مطابق ملزمان کی لائیو لوکیشن اور سی ڈی آر پولیس، ایف آئی اے کے ساتھ شیئر کرسکتی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1807422648139329591
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج بابرستار نے نے موبائل فون کمپنیز کو آئندہ سماعت تک سروسیلنس سسٹم تک رسائی نا دینے کی یقین دہانی کروانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیز کا غیر قانونی طور پر شہریوں کے ڈیٹا تک کسی کو رسائی دینا غیر آئینی ہے، اس نظام کو کوئی لیگل بیکنگ نہیں ہے۔

فیصلے میں وفاقی حکومت سے 6 ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالت نے استفسار کیا ہے کہ فیئر ٹرائل ایکٹ کی خلاف ورزی میں کس نے یہ سسٹم لگایا ہے؟ اس سسٹم کے آپریشنز کو کون دیکھ رہا ہے اور شہریوں کی پرائیویسی بریچ کا ذمہ دار کون ہے؟
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
کسی کی آڈیو لیک کرنا کسی کی وڈیو بغیر اجازت بنانا سخت حرام اور ناجائز عمل ہے اور کسی صورت قابل قبول نہیں ہے
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم


.......ماتھے پر محراب، مکھڑے پر داڑھی لیکن
شکل مومناں کرتوت کافراں

کافراں اور حرامیاں میں فرق ہوتا ہے اس لئے کرتوت حرامیاں زیادہ
Appropriate
ہے۔ ویسے حقیقت میں شکل پر خباثت حرامیت اور لعنت برس رہی شیطانی مکروح اور فلمی انداز کے انڈین فلموں کا کوئی شیطانی مولوی
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
شیطانی ملا۔
شیطان بھی اس سے ٹیوشن لیتا ہے اور پوچھتا ہے ججز یا ساتھی جرنیلوں سیاستدانوں کے بیڈ روم باتھ روم میں خفیہ کیمرے کیسے لگانے ہیں اور فلما کر کیسے بلیک میل کرنا ہے یعنی ہر حرام توپی کئ ٹیوشن لیتے ہیں شیطان اس مولوی نما میجر جنرل سے
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
JUI F lawyer endorsed ECPs unconstitutional, illegal reserve seats allocation stance stand in SC. Coward bastards. Siasi halwa distribute hoo aur yah kanjhar khayeee na. That is why I hate this munafik.
JUI-F mullahs made a claim on PTI’s reserved seats from day one.PTI should be very careful.It should not trust these mullahs.However if the mullahs agree with PTI on specific points like rigging and legitimacy of the PDM2 regime then it is fine to use them and have them on your side.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
JUI-F mullahs made a claim on PTI’s reserved seats from day one.PTI should be very careful.It should not trust these mullahs.However if the mullahs agree with PTI on specific points like rigging and legitimacy of the PDM2 regime then it is fine to use them and have them on your side.

I also think so.
Use this Mullah and then discard him like a used tissue paper.