ابھی مریم اور حمزہ کے حکومت کرنے کا وقت نہیں آیا، شہباز شریف

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)


مریم نواز سیاستدان ہیں، ان کو گرومنگ کی ضرورت ہے، شہباز شریف


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں سے مل کر ایک روڈ میپ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو منانے کے لیے لندن جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو منانے کے لیے پاؤں بھی پکڑنا پڑے تو پکڑوں گا۔

ہم نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ نواز شریف قومی مفاد میں کام کرنے کو تیار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز سیاستدان ہیں، ان کو گرومنگ کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بطور والد اور میں بطور چچا ان کی گرومنگ کریں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہچودھری نثار کے حلف لینے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار میرے نہیں نواز شریف کے دوست تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کی مجھ سے پہلے مخالفت پھر دوستی ہوئی۔

انہوں نے بیرون ملک جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کا معاملہ تھا اس لیے بیرون ملک جارہا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ بیرون ملک کرکٹ کھیلنے یا کسی سے جادو ٹونہ سیکھنے نہیں جارہا تھا۔

انہوں نے اپوزیشن اتحاد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب جیل میں تھا اس وقت پی ڈی ایم بنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی رائے کسی پر مسلط نہیں کرتے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی اتحاد ماضی میں بھی بنتے رہے اور ٹوٹتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 ستاروں کا بھی ایک اتحاد بنا تھا۔

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے رشتوں میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی ایک جماعت کسی دوسری جماعت کو رکھنے یا نکالنے کی مجاز نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ پہلے پی ڈی ایم میں دس جماعتیں تھیں اب 8 ہیں۔ انہوں ے کہا کہ پی ڈی ایم تقسیم ہوئی ہے تو ہمارے پاس پارلیمان کا فورم بھی موجود ہے۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ، کشمیر اور کورونا سمیت دیگر امور پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرکے لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔


Source
حمزہ ککڑی اور جاہل مریم میٹرک فیل حکومت کریں گے؟؟ کیا پاکستانی اتنی جاہل اور بانچھ قوم ہے
جو میٹرک فیل چور ہی رہ گئے ہیں حکومت کرنے کے-

یہ ١٩٨٠ نہیں ہے