battery low
Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کا کیس، حکومت نے وقت مانگ لیا، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب
https://twitter.com/x/status/1792501887843127471
میں فیصلہ دوں گا تو یہ معاملہ اغوا سے کہیں اور نکل جائے گا، یہ معاملہ اتنا سادہ اور آسان نہیں، اس کیس میں ایک مثال قائم ہونی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
سیکٹر کمانڈر کوئی چاند پر رہتا ہے، بہت بڑی طاقت ہے؟ کیا حیثیت ہے اُس کی؟ ایک گریڈ 18 کا بندہ ہے، آپ نے اسے کیا بنا دیا ہے،ان کے تابع مت ہوں،ملک چلنا ہے تو اُن کے بغیر بھی چل جائے گا،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
کل سیکٹر کمانڈر کا باقاعدہ بیان لے کر عدالت میں پیش ہوں،جسٹس محسن اختر کیانی کا ایس ایس پی کو حکم، ریمارکس دیئے،آپ بیان لیں پھر میں سیکٹر کمانڈر کو بھی طلب کروں گا۔
وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو طلب کروں گا،پھر میں وزیراعظم کو طلب کروں گا، یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے،پھر وزیراعظم اور پوری کابینہ کو طلب کروں گا،پوری کابینہ کو یہاں بٹھا کر ان سے فیصلہ کرواؤں گا، جسٹس محسن اختر کیانی۔
یہ معاملہ اب آئی ایس آئی کے دائرہ اختیار سے آگے نکل چکا ہے،یہ ان کی ناکامی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں کوئی کام نہیں کر سکتے، دوسری صورت میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی پیش ہوں،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
اگر ادارے کوئی کام نہیں کرسکتے تو ان کی ضرورت نہیں،یہ مسئلہ اتنا سادہ نہیں ہے، جب دل کیا دروازہ کھٹکھٹایا،ڈالے بھیجے اور بندہ اُٹھا لیا،ایک طرف میسج بھیجیں اور پھر کہیں بندہ نہیں ہے،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس۔۔۔
اب فیصلہ ہو گا کہ ملک ایجنسیز چلائیں گی یا قانون چلائے گا، پہلے بتا رہا ہوں کہ اس کیس کے فیصلے کے نتائج بہت خوفناک ہوں گے،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس۔۔
https://twitter.com/x/status/1792501887843127471
https://twitter.com/x/status/1792115816399261705 https://twitter.com/x/status/1792133101331546166 https://twitter.com/x/status/1792558893081481531 https://twitter.com/x/status/1792475466290635006 https://twitter.com/x/status/1792541257706684470
https://twitter.com/x/status/1792440696894554396
Last edited by a moderator: