اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے دعووں کی سچائی کو ثابت کریں

khalilqureshi

Senator (1k+ posts)
آپ نے بہت دعوے کر لئے. فیس بک اور ایکس آپکے دعووں سے بھرا ہؤا ہے

اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے دعووں کی سچائی کو ثابت کریں

آپ 8 فروری کو گھروں سے بے خوف و خطر نکلیں

آپ ثابت کریں کہ آپ ان جونکوں کو مسل سکتے یں جو گزشتہ 77 سال سے آپ کے خون پر پل رہی ہیں

آپ ثابت کریں کہ آپ ان عفریتوں کاسر کچل سکتے ہیں جنہوں نے پوری پاکستانی قوم کو 77 سال سے یرغمال بنا رکھا ہے

آپ ثابت کریں کہ آپ میں وہ طاقت ہے جو اس بوسیدہ نظام کو زمین بوس کرسکتی ہے

آپ ثابت کریں کہ آپ ان چوروں، لٹیروں اور غداروں کو تختہ دار تک پہنچا سکتے ہیں

آپ ثابت کریں کہ آپ ہی اصل طاقت اور آپ کی مرضی اور منشا کے خلاف اب اس ملک میں کچھ نہیں ہوگا

آپ 8 فروری کو گھروں سے بے خوف و خطر نکلیں اور اپنا حق حکمرانی بزور بازو چھین لیں

اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے دعووں کی سچائی کو ثابت کریں
اب امتحاں آپ کا ہے