اب ٹاؤٹ صحافیوں کے ذریعے پیغام پھیلایا جانے لگا ہے کہ۔۔مرادسعید

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
خیبر پختونخواہ میں مینڈیٹ چوری کامیاب نہیں ہو پائی اور تحریک انصاف کو حکومت دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہا تو ٹاؤٹ صحافیوں کے ذریعے پھیلایا جانے لگا کہ دہشت گردی واپس آئے گی، گورنر راج لگے گا۔

بندہ پوچھے آپ کو اتنا پتہ ہے تو سامنے والوں سے یہ بھی پوچھ لیں کہ کام آپ کا بروقت دہشت گردی روکنا ہے یا گورنر راج لگانا؟

عمران خان کی پارٹی توڑ دی، انتخابی نشان چھین لیا، ۳۲ سال سزائیں دے دیں، اہلیہ کو گرفتار کرلیا، اس کا مینڈیٹ چھین کر ایک ناجائز حکومت بنا لی۔اُس کو اپنے معالج تک رسائی نہیں دی جارہی۔ بشری بی بی تاریک تنہائی میں بے گناہ قید ہیں۔

پیغام دیا گیا تھا کہ ہماری بات نہ مانی گئی تو سختیاں بڑھیں گی۔ بتایا گیا تھا کہ عارضوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔وہ پھر بھی نہیں ٹوٹ رہا تو اب اڈیالہ سے دہشت گرد برآمد ہوگئے۔

دھیان سے!
اڈیالہ ہو یا بنی گالہ۔ ذمہ داری اُسی کی ہوگی جو یہ ُپتلی تماشہ چلا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1765529922800398570
 

Sach Bolo

Senator (1k+ posts)
خیبر پختونخواہ میں مینڈیٹ چوری کامیاب نہیں ہو پائی

🤣 😂


imagine the level of these Dumb Phucks
 

DrGigyani

MPA (400+ posts)
ان سے 2 ہزار ٹی ٹی پی والے نہیں سنبھالے جا رہے، پختونخوا میں لاوا پک رہا ہے پہلے ہی، پھر وہ خامہ جنگی ہوگی کہ پنجابی جرنیل بغیر پتلونوں کے بھاگیں گے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
آج ایک عورت کی برسی ہے۔۔۔
اس عورت کی جس کی خاطر شیخ مجیب ڈھاکہ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگایا کرتا تھا۔۔۔
اس عورت کی برسی ہے جسکو جنرل ایوب نے اپنی فوجی آمریت کو مضبوط کرنے کیلیے غدار اور سیکورٹی رسک قرار دیا تھا۔۔۔
اس عورت کی برسی ہے جس کے متعلق پاکستان کے پہلے سول آمر مسٹر بھٹو نےکہا تھا یہ شادی کیوں نہی کرتی۔۔۔
اس جملے کو سن کر ایک برطانوی صحافی رو پڑا تھا کہ یہ کیسی قوم ہے جو اس عورت پر الزام لگاتی ہے جسے یہ مادر ملت یعنی قوم کی ماں کہتی ہے ،،،
جنرل ایوب نے جب اسکو دھاندلی سے ہرایا تو اس وقت متحدہ پاکستان بھی ہارگیا ،،،
فاطمہ جناح ملت کے پاسبان کی بہن تھی ،،،
وہ ایوب سےجیت جاتی توپاکستان واقعی آج ایشین ٹائیگر ہوتا ،،،
اس کی ہار کی سزا آج تک پاکستان بھگت رہا ہے.
پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ قوم کی محسن' محمد علی جناح کو قائداعظم بنانے والی' مادر ملت محترمہ فا طمہ جناح کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ کر دعا کریں.
فا طمہ جناح بانئ پاکستان قائد اعظم کی وہ عظیم بہن جن کے بارے میں قائدا عظم نے خود فرمایا تھا:
"اگر فا طمہ تحریک پاکستان میں میرا ساتھ نہ دیتی تو میں کبھی کامیاب نہ ہوتا
 

Back
Top