News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1842945955722666495
پی ٹی آئی رہنماؤں کی نوے فی صد گرفتاریاں فرمائشی ہیں۔پنڈی ایک سابق ایم پی اے اور رہنما نے پولیس کو گھر بلا کر چائے پلا کر گرفتاری دی۔بلیو ایریا آنے والے بھی فلم میں ایکسٹراز کی طرح آتے ذرا سا رول نبھاتے اور وہیں سے گاڑیاں گھما کر واپس۔ڈی چوک دو کلومیٹر دور تصویریں بنوا کر واپس مڑنا اور ہے اور شدید بارش شیلنگ اور فائرنگ میں جان کی پرواہ کیے بغیر ڈی چوک جا کر گنوں کے آگے بیٹھ جانا اور۔پی ٹی آئی کارکن لا وارث ہے۔میں نے پھٹے جوتوں اور ننگے پیروں کارکن دیکھے۔ایک چودہ سالہ بچہ صوابی سے پہلی بار پنڈی آیا تھا جس کو واپسی کا کرایہ بھی میں نے دیا۔لائحہ عمل نہیں تھا تو لوگوں کے بچے کیوں لائے مروانے۔اتنا جمع غفیر بغیر پلان بی اور سی کے کیسے لایا جا سکتا ہے۔اتنی مس مینیجمینٹ کہ کسی کو علم تک نہ تھا کہ ڈی چوک پہنچنے میں کامیابی کے بعد کیا کرنا ہے۔ایک بوڑھا آدمی شاپر میں اپنا کفن بھی ساتھ لایا تھا۔کس لیے ؟ تمہاری سیلفیز اور مبہم گمشدگیوں اور فرار کے لیے ؟ کیا سب کو گرفتاری کا ڈر تھا کیا سارے ایم این اے تھے ؟