
پولیس اہلکار اجرتی قاتل نکلا، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) فورس نے سندھ پولیس کے سابق سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو سپاری لے کر سرکاری مخبر کو قتل کرنے پر گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سی ٹی ڈی نے آج کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او ہارون کورائی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں ایس ایچ او ہارون کورائی اور اس کا گن مین، وحید کاکڑ اور فوزیہ نامی ایک خاتون شامل ہیں، ہارون کورائی نے مافیا سے سپاری لے کر فضل نامی شہری کو قتل کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1441758168598650883
سی ٹی ڈی کے سربراہ راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ فضل محکمہ کسٹم کیلئے مخبری کرتا تھا، اسی کی مخبری پر مئی میں کسٹم انٹیلی جنس نے سات کروڑ روپے کی چھالیہ ضبط کی تھی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے شہری کو اغوا کے بعد بن قاسم کے علاقے میں قتل کیا اور واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا نام دینے کی کوشش کی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/hcSRwrj/10.jpg