
ملک احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے اس حوالے سے بتایا کہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے۔
معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے حسن ابدال کا دورہ بھی کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن پروگرام میں 40 ملین لوگوں نے اب تک درخواستیں جمع کروائی ہیں، جب کہ 1 ملین افراد کامیابی سے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی ہر خاندان کو دی جائے گی۔
موجودہ حکومت نے عوام کو بنیادی اشیائے خورونوش میں ریلیف دینے کے لیے احساس راشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیاتھا، جس کے تحت کم آمدنی والے شہریوں کو آٹا، گھی اور دالوں میں 30 فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے 2 کروڑ سے زیادہ کم آمدنی والے شہری احساس راشن پروگرام سے 30 فیصد سبسڈی پر آٹا، گھی اور دالیں قریبی کریانہ اسٹور سے خرید سکیں گے،اس پروگرام کے لیے صوبائی حکومت نے 15 ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت نے7 ارب روپے فراہم کیے ہیں، پروگرام 6 ماہ تک جاری رہے گا،شہری مختص کردہ کریانہ اسٹورز سے اشیاء خریدسکیں گے۔