احساس پروگرام عالمی سطح پر بہترین پروگرام قرار

2ehsa.jpg

پاکستان کے احساس پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی مل گئی،اقوام متحدہ نے احساس پروگرام کو عالمی سطح پر بہترین پروگرام قرار دے دیا،اقوام متحدہ کے پرنسپل فار ڈیجیٹل پیمنٹ 2021 کے جاری کردہ ایڈیشن میں پاکستان کے احساس پروگرام کو بین الاقوامی سطح کے بہترین پروگرام کے طور پر پیش کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق احساس پروگرام نے ڈیٹا فیلڈز جمع کرکے اور بنیادی تصدیق کے بعد اکاونٹس جاری کئے اور صارفین کے لیے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا، 500،000 برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس کو پروگرام کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ کار بتاتی ہیں، تاکہ مستحقین سے وصول ہونے والے کمیشن پر ٹیکس کو کم کیا جاسکے،اس پروگرام کے تحت بزرگوں ، معذور افراد اور خواتین کیلئے گھر بیٹھے بینکاری آسان ہوئیں۔


احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی سطح پر اس پروگرام کی پذیرائی خوش آئند ہے،احساس پروگرام گزشتہ سال عالمی وبا کے دوران سماجی تحفظ کے پروگرام کی شکل اختیار کرگیا، جس سے ملک کی آدھی آبادی مستفید ہوئی،غریب خاندان مشکل وقت میں بارہ ہزار روپے پاکر خوش ہوئے، 179 ارب روپے احساس ایمرجنسی کیش کے تحت مستحق خاندان کے درمیان تقسیم کئے گئے،رواں سال دس لاکھ مستحق خاندانوں کو امدادی رقم دی جائے گی۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Ek Zamana woh tah jab Pakistan ko shar aur zar ki wajah say sirf corruption ki ranking main behtaree milti thi, aur ek zamana yeh hai jab dunia ko Climate change, Corona aur ehsaas program main Pakistan ki example di jati hai.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
جب عہدے سیاسی نہیں بلکہ میرٹ پہ دو تو نتائج ایسے نکلتے ہیں لیکن جوکر عامر لیاقت یا واڈا جیسے چمچوں کو جب منتخب کراتے ہو تو سوائے بدنامی اور رسوائی کے کچھ نہیں نکلتا۔
 

Back
Top