احسن اقبال کا دباؤ؟ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان نے استعفیٰ دیدیا

ashsna11i2.jpg

احسن اقبال کا دباؤ؟ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان نے استعفیٰ دیدیا

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان نے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے استعفیٰ منظور کر لیا، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈاکٹر جہانزیب کے استعفے کی منظوری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی ذمہ داریاں سونپ دیں، احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

یادرہے کہ گزشتہ ماہ زاہد گشکوری نے دعویٰ کیا کہ احسن اقبال نے دو ہفتے قبل وزیراعظم کو اپنا استعفی دے دیا تھا کہ مجھے کام نہیں کرنے دیا جارہا ایسا انہوں نے دوسری مرتبہ کیا ہے !
https://twitter.com/x/status/1815414522716488075
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ احسن اقبال کے ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان سے اختلافات تھے اور اپنے آپکو بے اختیار سمجھتے تھے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن کا عہدہ انکے پاس ہونا چاہئے۔


ذرائع کے مطابق بعض امور پر ان کے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے ساتھ اختلافات بھی سامنے آئے۔ جس کے باعث احسن اقبال کے استعفے کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنیں۔

گزشتہ دور ھکومت میں بھی احسن اقبال ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن رہ چکے ہیں جبکہ نوازشریف کے دوسرے دور حکومت میں وہ پروگرام 2010 کے سربراہ چکے ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
He was Shahbaz's right hand man in all money matters for the last 30 years. For extended period of time he remained Chairman Planning Board Punjab and was a very powerful bureaucrat.
 

Back
Top