
وفاقی وزیر احسن اقبال کو اپنی ایک جیل میں لی گئی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے نظر آرہے ہیں۔
احسن اقبال نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اڈیالہ جیل کا وہی سیل ہے جہاں کپتان نے مجھے قید کیا تھا اور اب وہ اس سیل میں متعدد سہولتوں کے ساتھ رہائش پزیر ہیں، جیسی کرنی ویسی بھرنی۔
https://twitter.com/x/status/1817551663257010636
احسن اقبال کی اس پوسٹ پر انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، صارفین نے انہیں جیل میں ایسے تصویر بنوانے، سیل میں روشندان کی موجودگی اورصاف ستھرے لباس کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا کہ جیل میں یہ سہولیات ہر کسی کو میسر نہیں آتی ہیں۔
سینئر صحافی و پروڈیوسر عدیل راجا نے اس تصویر پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تازہ استری شدہ کپڑے، صاف شفاف چہرہ اور فوٹو شوٹ کی سہولت۔
https://twitter.com/x/status/1817562710470443260
شیخ ارقم نے کہا کہ جناب جیل تو نو موبائل زون ہوتا ہے؟ ایسے بھنڈ کیوں مارتے ہیں جو دستی پکڑے بھی جائیں، ایسی حرکتوں کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1817907765538402529
زین نامی صارف نے عمران خان کو جیل میں میسر سہولیات سے متعلق اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ تصویر شیئر کی اور کہا کہ آپ کے سیل میں لائٹ کیلئے پیچھے روشن دان نظر آرہا ہے جبکہ عمران خان کے سیل کی تصویر بھی ملاحضہ کرلیں، جھوٹے پر لعنت بھیج دیں۔
https://twitter.com/x/status/1817558143716479390
عمر الیاس گجر نے کہا کہ لگتا ہے علق ن لیگ والوں کے پاس سے بھی نہیں گزری، جیل میں کون سا موبائل ہوتا ہے، یہ کوئی اپنا ہی سیل بنا کر فوٹو شوٹ کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1817822551478825395
الف نون نامی صارف نے لکھا کہ قید میں فوٹو شوٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے، ویسے قیدیوں کو جیل میں اتنا تیار کون کرتا ہے، دھوپ میں اچھی تصویر کا بندوبست بھی ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1817571504223408149
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12ahsnaiqbbnskskhkhhd.png