
پاکستانی کرکٹر اور سابق اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار ہونے کے بعد "لگان" فلم دیکھنے کی تجویز دیدی ہے۔
تفصیلات کےمطابق احمد شہزاد نے اپنے یوٹیوب چینل پر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہونے والے بدترین شکست پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو اپنے اندر حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے انہیں بھارتی فلم "لگان" دیکھنی چاہیے۔
انہوں نےمزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ اپنی جیب سے پیسے خرچ کرتی ہے اور ان کھلاڑیوں کو ملک کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں ہے، کھلاڑیوں کو لگان فلم کے کردار"کچرا" (جو ایک اسپن بولر کا کردار ادار کررہا تھا) سے سبق سیکھنا چاہیے جس نے معذوری کے باوجود برٹش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، اس نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ اپنی قوم کا وقار بڑھانا چاہتا تھا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ وہ اپنے لوگوں سے لگان ختم کروانا چاہتا تھا مگر ہمارے اسپنرز کو تو چائے پانی سے ہی فرصت نہیں ملتی، ایک باہر سے آنے والی ٹیم پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر چلی گئی، ہم نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد اب انگلینڈ کے سامنے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سابق اوپننگ بیٹسمین نے ٹیم میں تبدیلیوں کو ناگزری قرار دیتےہوئے کہا کہ سیلکٹرز اور چیئرمین پی سی بی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں اور طیب طاہر، محمد علی، صاحبزادہ فرحان ، حسیب اللہ اور کامران غلام جیسے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کریں، نام نہاد سپر اسٹارز پر اتنی سرمایہ کاری ہوئی ہے مگر کھیل کے دوران دباؤ پڑتے ہی یہ کھیلنا چھوڑ دیتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10ahmdasgajjhkjhj.png