ادارے اور سیاسی جماعتیں دونوں سیاست کر رہے ہیں،فواد چوہدری

6fawadidarysiastkrrhy.jpg

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ادارے اور سیاسی جماعتیں دونوں سیاست کر رہے ہیں،ہمارے سرگرم کارکنوں اور رہنماؤں کو ٹیلی فون کالیں آرہی ہیں، عمران خان نے عسکری قیادت پر کوئی بات نہیں کی،عمران خان نے نام لے کر فوج کے خلاف بات نہیں کی،کچھ حقائق ہیں انہیں مد نظر رکھتے ہوئے راستہ نکالنا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، پنجاب میں پولیس کا بد ترین استعمال کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز بڑے بڑے پیکیجز کا اعلان کررہے ہیں، پاکستان کے تمام میڈیا کی نظر ان20 سیٹوں پر ہے۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ ضمنی الیکشن کو عمران خان خود لیڈ کررہے ہیں، شیخوپورہ کے حلقے میں 26 ہزار ووٹ نیا شامل ہوا اور10 ووٹ نکالا گیا ، الیکشن ہم نے ہر صورت لڑنا ہے، ن لیگ نے لوٹوں کو ٹکٹ دیا ہے، ورکرز اس کا ساتھ نہیں دیں گے، ضمنی الیکشن جیتنے کیلئے ن لیگ کو دھاندلی نہیں دھاندلا چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جہاں ووٹنگ کی شرح زیادہ ہو وہاں دھاندلی مشکل ہوتی ہے، 2018 میں پارٹی کمزور تھی اب ایسا نہیں ہے، اس وقت تمام امیدوار تجربہ کار ہیں، ڈسکہ کے علاوہ انہوں نے کوئی الیکشن ہی نہیں لڑا، مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں، یہ الیکشن تمام انتخابات سے مختلف ہوں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اور حمزہ شہباز لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں، ایک بلب جلائیں تو مہینے میں 100 یونٹ گر جائیں گے، سب کو پتہ ہے یہ ریلیف نہیں ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے اسے نہیں ماننا،مریم اورنگزیب اپنے شوہر کی کمپنیوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں، ریلیف دینے اور فراڈ کرنے میں فرق ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک میرے دوست ہیں، انہیں گندہ کیا جا رہا ہے، یہ لوگوں کو استعمال کرکے ٹشوپیپر کی طرح پھینک دیتے ہیں،چوہدری سرور، جہانگیر ترین اور علیم خان کے جانے سے پارٹی میں خلا پیدا ہو گیا۔
 
Mediawatch

MPA (400+ posts)

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اگر چھبیس ہزار ووٹ نا ڈالا ہے اور دس ہزار نکالا ہے تو پی ٹی آئی نے اسے چیلنج کیوں نہیں کیا ؟ اب تک کیا قانونی چارہ جوئی کی اس سلسلے میں ؟