اداکارماجد جہانگیرکااقرارالحسن،وسیم بادامی پر ڈونیشن کےپیسے کھانےکاالزام

1iqrarbadqmifraia.jpg

ماضی کے مشہور مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی کے اداکار ماجد جہانگیر جو ان دنوں شدید بیمار ہیں انہوں نے معروف ٹی وی اینکر اقرارالحسن اور وسیم بادامی پر الزام عائد کیا ہے کہ ان دونوں نے ان کے نام پر کی گئی فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون میں جمع ہونے والی 10 لاکھ روپے کی رقم ہڑپ کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف شوبز کی چمک دھمک آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے تو دوسری طرح اس کا ایک بھیانک چہرہ یہ بھی ہے کہ سکرین سے پیچھے ہٹنے کے بعد ان ستاروں کا کوئی پُرسان حال نہیں ہوتا۔ کامیڈین ماجد جہانگیر نے سرکاری ٹی وی کا سنہری دور دیکھا اور اس دوران ان کا ففٹی ففٹی پروگرام بےحد مقبول رہا۔

ماجد جہانگیر گزشتہ چند برسوں سے شدید علیل ہیں، ان کے پاس رقم کی کمی کے باعث وہ علاج معالجے سے بھی قاصر ہیں تبھی انہیں نجی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل پر مدعو کیا گیا اس فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون میں 10 لاکھ روپے کی رقم اداکار کے علاج کیلئے جمع ہوئی جبکہ اینکر وسیم بادامی نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ وہ اداکار کوایک نئی گاڑی بھی عطیہ میں دیں گے تاکہ وہ اسپتال تک باآسانی جا سکیں۔

تاہم اب ماجد جہانگیر کا کہنا ہے کہ انہیں نہ تو وہ گاڑی دی گئی اور نہ ہی ان کے علاج کے نام پر جمع ہونے والی رقم ملی ہے۔ اداکار نے کہا اس پروگرام کے دوران اقرار الحسن اور وسیم بادامی ایسے میرے پیروں میں بیٹھ گئے جیسے میں کوئی بہت بڑی شخصیت ہوں اور کہا کہ اسٹوڈیو میں کھڑی یہ نئی ٹویوٹا کورولا اب آپ کی ہے مگر دھوکا کیا گیا کچھ نہیں ملا۔


ماجد جہانگیر نے کہا کہ میرا ان کیلئے یہ پیغام ہے کہ یاد رکھنا میں تمہیں اگلے جہاں جا کر پکڑ لوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف میں پریس کلب جا کر بھی احتجاج کرتا رہا ہوں مگر کسی نے میری بات نہیں سنی۔
 

abidbutt

Senator (1k+ posts)
I am really sorry, then take these words for both of them
Masood sb, they are pseudo intellectuals, shallow people, pro-looters of Pakistan, pose themselves standing on high moral standards but their affected and pretentious style is all self-contradictory that is why I dislike them since ever and have never watched their programs to full lenght any time in my life