اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے کی وجہ بتادی

aioim11.jpg


رمضان اسپیشل ڈرامہ چپکے چپکے سے شوبز میں قدم رکھنے والی ادکارہ ایمن سلیم نے ایک ہی ڈرامے سے دل جیت لئے تھے،مداح ایمن سلیم کو مزید ڈراموں میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں، لیکن اداکارہ نے اپنے پہلے ڈرامے کے بعد ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اداکاری چھوڑ رہی ہیں،جس کے بعد مداح ہوئے اداس، اور ایمن سلیم کی جانب سے اداکاری چھوڑنے کے فیصلے کے پیچھے وجوہات بھی جاننے کی کوشش کی۔

اداکارہ ایمن سلیم نے بالاخر بتاہی دیا کہ انہوں نے کیوں کہا اداکاری کو خیرباد،پروگرام “ٹائم آؤٹ ود احسن خان” کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے،جس میں میزبان احسن خان مہمان ایمن سلیم سے اس حوالے سے سوال پوچھا، جواب میں ایمن سلیم نے تفصیل بتائی کہ میں ایک کارپوریٹ پس منظر سے ہونے کی وجہ سے جب شوبز انڈسٹری میں آئی تو مکمل طور پر تیار نہیں تھی،ہماری انڈسٹری باقی انڈسٹری سے کافی مختلف ہے۔


ایمن سلیم نے بتایا کہ انہوں نے نیویارک میں انویسٹمنٹ بینکنگ کی ہے پھر بحثیت کلسنٹنٹ کام کیا تو اس انڈسٹری سے یہ شوبز انڈسٹری بلکل مختلف ہے،اب اداکارہ کا شوبز میں واپسی کا ارادہ ہے کہ نہیں یہ تو پروگرام دیکھ کر ہی پتا چلے گا،ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور رشتے میں پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ہیں، ایمن سلیم نے رواں برس اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔

دوماہ قبل اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ شوبز چھوڑ رہی ہیں،انسٹاگرام پر انہوں نے ایک اسٹوری شیئر کی تھی،جس میں ایمن سلیم نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اب مزید اداکاری نہیں کریں گی،مجھے شوبز انڈسٹری سے بہت محبت ہے اور میں اس کا بہت احترام کرتی ہوں اور انشااللہ انڈسٹری سے جڑی رہوں گی، وہ مستقبل کے فیصلے سے بھی آگاہ کریں گی۔