
عوام کی مشکلات میں پہلے ہی شدید اضافہ ہے ایسے میں مریضوں کے لئے بھی مسائل بڑھائے جارہے ہیں، وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 14 سے20 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔
ملک میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے سرکاری شعبے میں گندم کی خریداری کا ہدف 50 لاکھ ٹن مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔
گندم خریداری کا ہدف 50 لاکھ ٹن مقرر ، روزویلٹ ہوٹل یونین ، نیو یارک سٹی گورنمنٹ میں معاہدے کی بھی منظوری دی گئی،ذرائع کے مطا بق گندم خریدنے کا ہدف پنجاب،سندھ،بلوچستان کیلئے کی نئی فصل کیلئے کیا گیا۔
کوئٹہ میں کینسر ،مرگی ،گردے ڈائیلسز اور تھیلیسیمیا سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات مارکیٹس سے غائب ہوگئیں،مارکیٹوں میں جو ادویات دستیاب ہیں ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے مریض مہنگے داموں بلیک میں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔
وفاقی حکومت اس سے قبل بھی متعدد بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے جس پر عوام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/manzoahhsaih.jpg