ارشدشریف کی میت پاکستان کیلئے روانہ، اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری ؟

arshad-sharif-body-pakistan-aa.jpg


گزشتہ روز قتل ہونے والے نامور صحافی اور اینکر پرسن ارشدشریف کی میت کینیا سے پاکستان روانہ کردی گئی۔ ان کی میت نجی پرواز کے ذریعے براستہ قطر آج رات ایک بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم ارشد شریف کی میت پاکستان روانہ کردی گئی ہے، وزیراعظم کی کینیا کے صدر سے گفتگو کے نتیجے میں قانونی امور کو تیزی سے مکمل کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ارشد شریف کی میت کو ایک بج کر 25 منٹ پر نیروبی سے اسلام آباد روانہ کیا گیا، نیروبی میں پاکستان کی سفیر ارشد شریف کی میت کو ہوائی اڈے پر الوداع کرنے تک موجود رہے۔جبکہ کینیا میں پاکستان کی سفیر سیدہ ثقلین نے کئی گھنٹے تک مسلسل تمام مراحل کی نگرانی کی۔

Ff21TCJUoAAQnsg.jpg


پی ٹی آئی کی جانب سے اس موقع پر زبردست طاقت کا مظاہرہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جب کہ وفاقی حکومت احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں کررہی ہے، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سندھ پولیس اور ایف سی کے دستے بھی اسلام آباد میں تعینات ہیں۔

پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 6 ہزار پولیس اہلکار قیام پذیر ہیں جبکہ 2ہزار 666 ایف سی کے جوان فیصل مسجد اور حاجی کیمپ کے برآمدے میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل پولیس سروس کینیا نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ایک افسر نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کو گولی ماری جس کے نتیجے میں ان کی جان گئی ہے۔ کینیا کی پولیس نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ، ”این پی ایس کو گزشتہ رات پیش آنے والے ایک واقعے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے افسوس ہے۔

https://twitter.com/x/status/1584505635126661121
کینیا کی پولیس نے مزید کہا کہ یہ واقعہ گاڑی چوری کی خبر کے تناظر میں پیش آیا۔ متوفی کی گاڑی نے سڑک پر لگی رکاوٹ کو عبور کیا تب ہی ان پر گولی چلائی گئی۔

یاد رہے کہ ابتدائی طور پر پولیس نے جو بیانات جاری کیے تھے ان میں ایک بچے کے اغوا کا بتایا گیا تھا تاہم بعد میں گاڑی کی چوری کی کہانی سامنے آئی۔

https://twitter.com/x/status/1584622528332693504
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ائیر پورٹ پر بہت اندوہناک مناظر ہوں گے . سوگواران کے جذبات مشتعل ہونگے اس لیے جرائم پیشہ حکومت کی بدنام اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کو دور رہنا چاہیے
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)

ائیر پورٹ پر بہت اندوہناک مناظر ہوں گے . سوگواران کے جذبات مشتعل ہونگے اس لیے جرائم پیشہ حکومت کی بدنام اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کو دور رہنا چاہیے
ISB police,FC,Gov ka koi banda bhi maeet ke pass aya tu wo apni zimah Dari par ayaa..