ارشدندیم کی صحافی کوجواب نہ دینے کی وائرل ویڈیوپرسوشل میڈیاصارفین آمنےسامنے

10arshahdnasdekjdkfjkjf.png

سوشل میڈیا پر ایک نیا موضوع زیر بحث آگیا ہے، یہ بحث قومی ہیرو ارشد ندیم کے ایک صحافی کو سوال کا جواب دیئے بغیر روانہ ہونے پر شروع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں ارشد ندیم کو ایک صحافی کو سوال کا جواب دیئے بغیر روانہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد ندیم کہیں جانے کیلئے اپنے گھر سے نکل رہے ہوتے ہیں کہ ایک وی لاگر یا صحافی ارشد ندیم سے سوال کرتا ہے کہ آپ کو چیمپئن بن کر کیسا لگ رہا ہے، ارشد ندیم اس سوال کا جواب دیے بغیر تیزی سے آگے بڑھ جاتے ہیں جس پر صحافی دوبارہ سوال کرتا ہے اور پوچھتا ہے کہ آپ جواب کیوں نہیں دے رہے۔

ارشد ندیم صحافی سے کہتے ہیں کہ انہیں دیر ہورہی ہے، اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر بحث شرو ع ہوگئی ہے، صارفین اس معاملے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، کچھ صارفین اسے ارشد ندیم کا غرور قرار دے رہے ہیں تو کچھ بغیر وقت لیے قومی ہیرو سے سوال جواب کرنے پر صحافی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

صحافی و وی لاگر سلمان درانی نے ارشد ندیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک یا دو سوالوں کے جواب دینے پر ارشد ندیم صاحب چھوٹے نہیں ہوجاتے، یہ صحافی لاہور سے آپ کےگاؤں میاں چنوں صرف آپ کا انٹرویو لینے آیا تھا، آپ کو اس کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

https://twitter.com/x/status/1828423751383269439
صوفیہ نامی صرف نے کہا کہ ارشد ندیم کے تو بہت نخرے ہیں، ویسے انہوں نے شاہین آفریدی کے بچے کیلئے ٹویٹ کردی تھی اور ان کے پاس ٹائم نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1828546985194070182
عمر قریشی نے کہا کہ کسی کے گھر میں بغیر اجازت گھس کر انٹرویو دینے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا، یہ کہاں کی صحافت ہے؟

https://twitter.com/x/status/1828657535668150428
فیضان لاکھانی نے کہا کہ پہلا سوال تو یہ ہے کہ کیا رپورٹر نے ارشد ندیم سے انٹرویو کیلئے وقت لیا تھا یا بس یونہی پہنچ گیا؟ اگر یونہی پہنچا تو گفتگو کیلئے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں، کسی ایتھلیٹ کو اس طرح راہ چلتے روک کر سوال کرنا مناسب نہیں ہوتا اور اس کے شکوہ تو بالکل بھی نہیں بنتا۔

https://twitter.com/x/status/1828519626873151544
انجم اقبال نے کہا کہ تصویر کا ایک رخ دیکھ کر فیصلہ کیسے کیا جاسکتا ہے، صبح شام انٹرویوز دے دے کر ارشد ندیم تھک چکے ہیں، ہر کسی کو انٹرویو دیا، ہر کسی کے ساتھ ہنس کر ملے، اب ایک آدھ بار تھکاوٹ سے جواب نہیں دے سکا تو کیا ہوگیا، آپ نے اس کے زوال کی داستانیں لکھنا شروع کردیں۔

https://twitter.com/x/status/1828485280870916264
 

Back
Top