ارشد شریف قتل کیس: حامد میر و عمران ریاض خان کا ٹویٹر پر مکالمہ

hamidh1i1123.jpg

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سینئر صحافی حامد میر و عمران ریاض خان کے درمیان ارشد شریف کے قتل کیس کے حوالے سے مکالمہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے ارشد شریف قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ ارشد شریف کو ایجنسیوں نے ہراساں کیا، کیا حالات تھے جس کی وجہ سے ارشد کو ملک چھوڑنا پڑا، ارشد شریف نے ملک چھوڑ کر نہیں جانا تھا کیونکہ اس کے پاس تو کسی ملک کا ویزہ بھی نہیں تھا۔
https://twitter.com/x/status/1828394745153896668
حامد میر کے اس ٹویٹ پر سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران ریاض خان نے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ جس وقت ارشد شریف اور ہم سب پر ظلم ہورہا تھا تو کوئی ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوا، بہت سے دوست تو آج بھی بہت کچھ بھگت رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1828463533690101805
انہوں نے کہا کہ آج بھی تمام اختلافات کے باوجود اظہار رائے اور صحافیوں کے بنیادی حقوق پر سب کو اکھٹا ہونا چاہیے، کئی صحافی تو ایسے بھی ہیں جو آج بھی جلاوطنی اور تکلیف کی زندگی گزاررہے ہیں۔

حامد میر نے عمران ریاض خان کے اس شکوے کا جواب دیتے ہوئے جواب شکوہ کیا اور کہا کہ جب عمران خان کے دور پر مجھ پر کئی ماہ کی پابندی لگائی گئی اور شہر شہر غداری کے پرچے دائر ہورہے تھے تب میرے ساتھ بھی بہت کم لوگ کھڑے تھے۔

حامد میر نے کہا کہ آپ درست کہتے ہیں کہ مشکل وقت میں کم لوگ ہی کسی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، تاہم مشکل وقت آخر کار کٹ ہی جاتا ہے، تاہم مشکل وقت میں مدد کرنے والے یاد نہیں رہتے بلکہ پیچھے سے وار کرنے والے زیادہ یاد رہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1828394745153896668
 
M_Shameer

Senator (1k+ posts)
ارشد شریف ایجنسیوں کا کتا تھا، جب واپس ایجنسیوں پر بھونکنے لگا تو اگلوں نے ٹپکا دیا۔ رونا کس بات کا۔ یہ عمران ریاض تھتھا بھی فوج کا کتا تھا، اس کو فوج نے تھوڑا بہت مار پیٹ کر چھوڑ دیا۔ چاہتے تو اس کا بھی گیم بجا سکتے تھے۔ عمران خان بھی فوج کا کتا تھا، اس نے فوج پر حاوی ہونے کی کوشش کی تو اگلوں نے گردن سے دبوچ کر پنجرے میں بند کردیا، اب وہ فوج کو یقین دلانے کی کوشش کررہا ہے کہ میں اب بھی تمہارا ہی کتا ہوں، مجھے موقع تو دو۔ یہ سارے کتے فوج کے ہی پالے ہوئے ہیں۔۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

فوجی کتے نواز شریف پر نہیں بھونکنا؟
 
Back
Top