پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی 12 ہزار عارضی سیٹوں کے لیے اڑھائی لاکھ سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر میں ساڑھے 12 ہزار عارضی اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کیا ہے، جس کے لیے 30 جنوری تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
، امیدواروں کو درخواست جمع کروانے کے دوران مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے پورٹل کی خرابی ہے۔
امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ پورٹل کو درست کیا جائے تاکہ وہ آسانی سے درخواستیں جمع کروا سکیں۔
عارضی اساتذہ کو یکم فروری سے 31 مئی تک کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا، اور گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سکول ٹیچر انٹرن شپ میں ماہانہ تنخواہ 38 ہزار سے 45 ہزار روپے تک ہو گی۔
صوبے میں اس وقت ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کی سیٹیں خالی ہیں، جو تعلیمی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ عارضی اساتذہ کی بھرتی سے اس خلا کو کسی حد تک پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے