Wake up Pak
(50k+ posts) بابائے فورم
اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات میں شہبازشریف سے متعلق کیا انکشافات سامنے آئے تھے؟

Kismat Khan
دومئی 2011ء کو امریکہ کی اسپیشل فورسز نے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ایک خفیہ آپریشن میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد انکے ”کمپاؤنڈ“ سے ان گنت دستاویزات اور شواہد کو بھی اپنے قبضہ میں لیا تھا۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائے جانیوالے”ایبٹ آباد کمیشن“کی رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران امریکی فورسزکے ہاتھ ”معلومات کا خزانہ“ لگا تھا،جس میں ہارڈڈرائیوز کے ساتھ تحریری مواد اور دستاویزات شامل تھیں۔ ان دستاویزات میں مبینہ طور پر کچھ ایسی تھیں،جن میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم شہبازشریف سے متعلق اہم اور ناقابلِ یقین انکشافات موجودتھے۔
اسامہ بن لادن کے مکان سے ملنے والی دستاویزات میں شہبازشریف سے متعلق یہ انکشافات 2015ء میں عالمی اورمقامی میڈیا کی زینت بنے تھے،جنہیں ابتدائی طور پر امریکہ کے”لانگ وار جرنل“کی جانب سے شائع کیا گیا تھا۔
ایکسپریس ٹریبون نے اپنی 2015ء کی رپورٹ میں اس پر تبصرہ کیا تھا کہ”مبینہ تجویز کی شرائط کے تحت بظاہر(شہبازشریف حکومت) کو پنجاب کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں (ٹی ٹی پی)حملے قابلِ قبول تھے۔“
القاعدہ رہنما عطیہ عبدالرحمان نے اپنے اس مبینہ خط میں مزید لکھا تھا کہ ”وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےTTP سے بات چیت شروع کر دی ہے۔القاعدہ رہنما کے بقول ٹی ٹی پی کمانڈرحکیم اللہ محسود اور قاری حسین کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ شہبازشریف نے انہیں پیغام بھجوایا ہے کہ حکومت ان سے مذاکرات کی خواہاں ہے اور جب تک TTPپنجاب میں حملے نہیں کرے گی تب تک حکومت کے ان سے تعلقات نارمل رہیں گے۔
عطیہ عبدالرحمان نے مبینہ خط میں اسامہ بن لادن کو آگاہ کیا کہ(اس سلسلے میں) تحریکِ طالبان پاکستان ہمہ وقت القاعدہ کو آگاہ رکھے گی۔ عطیہ عبدالرحمان نے اس سلسلہ میں مبینہ خط میں جو الفاظ استعمال کئے وہ کچھ یوں تھے۔”ہم نے ان پر زورڈالا ہے کہ وہ ہرمعاملہ میں ہم سے مشورہ کرینگے۔انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مشاورت کرینگے۔“
شہباز شریف کی پنجاب حکومت کا مؤقف
میڈیا میں اس مبینہ خط کی خبر پر11مارچ2015ء کو پنجاب حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے اسے ”گمراہ کن،بے بنیاد اور قطعی غلط“ قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ”یہ رپورٹ مضحکہ خیز ہے۔“پنجاب حکومت کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ”گزشتہ چند برسوں میں پنجاب حکومت نے ٹی ٹی پی کی وحشت انگیزیوں کے سامنے بند باندھا ہے۔“

اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات میں شہبازشریف سے متعلق کیا انکشافات سامنے آئے تھے؟
Shareدومئی 2011ء کو امریکہ کی اسپیشل فورسز نے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ایک خفیہ آپریشن میں القاعدہ سربراہ

Last edited by a moderator: