استعفیٰ دینے کے دعوے پر تحریک انصاف کے ایم این اے کا عامرلیاقت کو جواب

man1121.jpg


کراچی سے تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا

اپنے ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ ارسال کردیا ہے، اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ'۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کا استعفیٰ تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوا، قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق استعفیٰ کی تصدیق استعفیٰ ملنے کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1444744381483962370
اپنے ٹویٹ کے کچھ گھنٹوں بعد عامر لیاقت نے ایک اور دعویٰ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے منتخب رکن اسمبلی جنہوں نے اپنی محنت اورعمران خان کی محبت میں بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی انہوں نے بھی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے

https://twitter.com/x/status/1445022307169284103
عامرلیاقت کا یہ بھی کہانت ھا کہ خیبر پختونخواہ سے قومی اسمبلی کے ایک رکن استعفی آج یا کل ارسال کردیں گے نام نہیں بتا سکتا

عامر لیاقت کے بیان پر بلاول بھٹوزرداری کو شکست دینے والے تحریک انصاف کے ایم این اے شکور شاد کا بھی ردعمل سامنے آگیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارا لیڈر ہے اور رہے گا اس من گھڑت بیان کی مکمل ترید کرتا ہوں

شکورشاد کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال اپنے حلقے میں وفاق سے ملنے والے فنڈز سے ترقیاتی کام کروارہے ہیں ۔

https://twitter.com/x/status/1445045034294947845
شکورشاد نے کہا کہ اس مشن میں عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑینگے آخری دم تک انکے ساتھ ہے کرپٹ مافیہ کے خلاف یہ جنگ لڑتے رہینگے۔
 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
عامر صاحب لیاقت -اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو کیونکہ جب پلٹ کر دیکھا تو کوئی بھی نہ تھا۔۔