استعفے کے مطالبے پر عطاء تارڑ کا صحافی اظہرجاوید کو جواب

ranash1h11.jpg


پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو شکست کا سامنا کرنے کےبعد ٹویٹر پر عطاء تارڑ اور رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، عطاء تارڑ اور حناپرویز بٹ نے اس مطالبے پر ردعمل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر ن لیگ کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کو اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی، تاہم ن لیگ کو اپنے دعوؤں کے برعکس پنجاب اسمبلی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر دنیا نیوزسےمنسلک صحافی اظہر جاوید نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عبرت ناک شکست کے بعد رانا ثناء اللہ اور عطاء تارڑ کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفیٰ ہوجانا چاہیے، اگر یہ خود مستعفیٰ نہیں ہوتے تو ان سے استعفیٰ لیا جانا چاہیے کیونکہ دونوں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1614622002513432577
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قیادت آدھے منہ سے کہے ہم حاضر ہیں، استعفیٰ تو بہت چھوٹی چیز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں جب تمام ضمنی انتخابات میں میدان میں کھڑے ہو کر حالات کا مقابلہ کرتے تھے ہم یا قانونی جنگ لڑتے تھے تب تو کسی چیز کی پرواہ نہیں کی تو کیا ڈرنا۔
https://twitter.com/x/status/1614626534064812034
مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھی اظہر جاوید کےمطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اور عطا تارڑ دونوں پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ان کی جماعت کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔۔پوری مسلم لیگ ن کو ان پر 100 فیصد اعتماد ہے۔
https://twitter.com/x/status/1614661327171080194
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
جو لیڈر انگلینڈ میں رہ رہے ہیں اور لطف اندوز ہو رہے ہیں انہیں کسی سے استعفیٰ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
 

Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
I am surprised how Ataullah Tarar twisted his own words and gave reasons not to give resignation when he himself had announced on national TV to resign in the wake of defeat …..
I know he is a Patwari but still I am surprised at this ability of Patwaris to think of other Pakistanis as brainless as fellow patwaris ….. 😯
 

Back
Top