
معروف صحافی اور تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر کیسز بنانے والوں کو ان کیسز پر نظرثانی کرنی چاہیے اور ان سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔
انصار عباسی نے کہا کہ جب سے اسحاق ڈار کے خلاف کیسز بنائے گئے ہیں ان کی ایک یا دو بار نہیں بلکہ 7 بار تحقیقات کی گئی ہیں اور ہر بار ہر تفتیشی ادارہ یہی کہتا ہے کہ ان کیسز میں لگائے گئے الزامات میں جان نہیں ہے۔
انہوں نے ماضی میں اسحاق ڈار کے کیسز پر ہونے والی تحقیقات اور نیب کے دستاویز سامنے رکھ کر حقائق اور مکمل اعدا وشمار کے ساتھ کہا کہ اسحاق ڈار کے دور میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح، ڈالر کی قیمت اور پٹرول کی قیمتیں کس سطح پر تھیں اور اگر آج ان کا موازنہ کیا جائے تو بہت فرق نظر آتا ہے۔
انصار عباسی نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اسحاق ڈار کی پالیسیز سے پاکستان کی اکانومی بہت بہتر حالت میں تھی، تب ڈالر بھی کنٹرول میں تھا سابق وزیر خزانہ کو پاکستان واپس لانے کیلئے درخواست کرنی چاہیے۔ تاکہ وہ ملک کی اکانومی کو ٹھیک کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ان پر کیسز بنائے انہیں ان سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسحاق ڈار ایک قابل ماہر معیشت ہیں وہ چارٹڈ اکاؤنٹنٹ رہے ہیں وہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے ساتھ بطور مشیر خزانہ کام کر چکے ہیں اس وقت کی ضرورت ہے کہ انہیں واپس بلایا جائے اور ملک کا خزانہ ان کے سپرد کیا جائے کیونکہ گزشتہ 3سال میں بہت سے لوگوں کو مواقع دیئے گئے مگر کسی سے حالات بہتر نہیں ہوئے تو اب اس کے علاوہ کوئی آپشن باقی نظر نہیں آرہا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2darabbasi.jpg