اسد طور کے وکیل کی جسامت کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل

soca1h1h34.jpg

کچھ روز قبل ایمان مزاری اور انکے شوہر کو ٹریفک روٹ توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس پر اسد طور نے ایمان مزاری نے ایک وکیل کو ہائیر کرلیا جو جسامت سے لحاط پتلا اور قد کے لحاظ سے چھوٹا تھا۔

مطیع اللہ جان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایڈوکیٹ ایمان مزاری کی گرفتاری کے بعد اسد طور اپنے نئے وکیل ایڈوکیٹ محسن مسعود کے ساتھ
https://twitter.com/x/status/1851142172961309149
اس پر ن لیگی سپورٹرز نے محسن مسعود کی جسامت کا خوب مذاق اڑایا اور باڈی شیمنگ کرتے ہوئے جگتیں اور طنز کرتے رہے، لیگی سوشل میڈیا صارفین کی اس جملے بازی پر کچھ صحافیوں نے شدید ردعمل دیا اور کہا کہ کیا اس شخص کو اسکی ظاہر صورت، پستہ قد کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنایا رہا ہے؟

انکا کہنا تھا کہ محسن مسعود کو مشورہ دیا کہ ایسے لوگوں کی بکواس کو اگنور کریں اور اپنے کام پر فوکس رکھیں، لوگوں کی عادت ہے، دنیا میں کوئی بھی پرفیکٹ ہے، انسان اپنے کردار، ہنر اور محنت کی وجہ سے آگے بڑھ سکتا ہے۔

احمد وڑائچ نے تبصرہ کیا کہ ایڈووکیٹ محسن مسعود لاکھوں کروڑوں پاکستانیوں سے بہادر ہیں، باڈی شیمنگ کرنے والے انتہائی جاہل اور گھٹیا کردار کے لوگ ہیں۔ ان جیسے کروڑوں پر اکیلا محسن مسعود بھاری ہے
https://twitter.com/x/status/1851530189332762682
احمد نورانی نے تبصرہ کیا کہ قابل احترام ایڈوکیٹ محسن مسعود صاحب جن کی تصویر کا آج مریم نواز سوشل میڈیا سیل اور ن لیگ کی طرف سے تمسخر اڑایا گیا اس کا جواب کل شریف فیملی کے افراد کی تصویروں کے ساتھ کل دوں گا۔ ان غلیظ لوگوں کو جواب نہ دیا جائے تو یہ کمزور لوگوں کو جینے نہیں دیتے۔ انسانیت کا تمسخر اڑاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1851353305579987132
رضی دادا نے کہا کہ ہم جناب مطیع اللہ جان کی طرف سے اپنی پوسٹ کے ذریعے وکیل محسن مسعود صاحب کی ٹرالنگ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قرآن کا فرمان ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہر شخص کو بہترین صورت میں پیدا کیا۔ محسن صاحب کو اللہ مزید ترقیاں دے۔
https://twitter.com/x/status/1851495478501982474
ماجد نظامی نے کہا کہ بلدا سُورج کہندا سی۔۔۔ ہے کوئی میری تھاں ورگا نِکا جیا اِک دیوا بولیا۔۔۔ شام پئی فیر ویکھاں گے طاقتوروں کی رعونت پہ خاک ڈالنے کے لیے محسن مسعود صاحب کے لیے نیک خواہشات
https://twitter.com/x/status/1851329745046421570
رائے ثاقب کھرل نے تبصرہ کیا کہ وکیل صاحب: خوب محنت کرنی ہے: ایک دن مخدوم علی خان / اعتزاز احسن اور حامد خان سے بڑا وکیل بننا ہے۔۔ اور بکواس کرنے والوں کو بس اگنور کرنا ہے
https://twitter.com/x/status/1851318119656210861
فیصل خان کا کہنا تھا کہ اسد طور کے ساتھ کھڑے ایمان مزاری کے وکیل کو پٹواری ٹرول کر رہے ہیں کیونکہ اس نے پلاسٹک کی سرجری نہیں کی ہیں اور نہ ہی قوم کا پیسہ لوٹا ہے بلکہ محنت کرکے پیسے کما رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1851234536459301049
آزاد منش نے ردعمل دیا کہ اسد طور کا وکیل ایک لائق اور محنتی بندہ ہے، کیوں اسکی شخصیت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ کچھ خدا کا خوف کرو
https://twitter.com/x/status/1851333285219352789
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ کل اسد طور کے وکیل کا ہم سب نےاسکی جسامت،قدوقامت کا مذاق بنایا۔جو کہ نہیں بنانا چاہیے تھے۔اُسّے اُسی نے خلق کیا ہے جس نے ہمیں بنایا۔بلکہ وہ قابل تعریف ہے کہ اس نے کسی احساس کمتری میں آئے بغیر ہمت کی اورآج وہ ایمان مزاری کاوکیل بنا۔پرفیکٹ تو کوئی نہیں سوائے رب کے
https://twitter.com/x/status/1851463230343811223
 

Back
Top