اسد عمر کے کاشف عباسی کو دئیے گئے انٹرویو پرسوشل میڈیاصارفین کے سوالات

asdaaisaha.jpg


گزشتہ روز اسدعمر نے کاشف عباسی کو انٹرویو دیا جس میں انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹکراؤ کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتا اس لیے عہدہ چھوڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف نے ایک کروڑ 68 لاکھ ووٹ لیے جب کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مجموعی طور پر سوا 2کروڑ ووٹ لیے، اس لیے سیاسی طور پریہ نہیں کہہ سکتےکہ جنہیں سوا 2 کروڑ لوگوں نے ووٹ ڈالا ان سے سیاسی مسائل حل کرنے کے لیے بات نہیں کروں گا۔

اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال سے باہر نکلنے کیلئے عمران خان کی رضامندی ضروری ہے، میں مائنس ون کی بات نہیں کررہا، عمران خان اپنی سیاسی پوزیشن سے پیچھے ہٹ جائیں، ایک دو چیزیں چھوڑ دیں تو ان حالات سے باہر نکلا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1670847349026062336
اسد عمر کے اس انٹرویو پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پر تو عمران خان کا نام لینے پر پابندی ہے، تحریک انصاف کے کسی بندے کو ٹاک شوز پر بلانے پر پابندی ہے تو پھر اسد عمر کو کیوں بلایا گیا؟ اسد عمر بار بار عمران خان کا نام لیتے رہے لیکن نہ اینکر نے انہیں روکا اور نہ ہی عمران خان کا نام سنسر کیا گیا۔

ثمینہ پاشا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسد عمر کے میسج پر عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔۔ لیکن ان کے انٹرویو پر ایک تفصیلی جواب کا آنا عمران خان کی ناراضی شو کرتا ہے۔ ۔ اسد عمر یہی باتیں نو مئی سے پہلے کرتے تو الگ بات تھی۔ سیاست میں ٹائمنگ بڑی اہم ہوتی ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1671037774978338817
فیاض شاہ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر عمران خان کا نام لینے پر پابندی ہے۔ اسد عمر کو کاشف عباسی کے شو میں لایا گیا اور عمران خان کا نام سینسر کیے بغیر سارا پروگرام دکھایا گیا کیونکہ عمران خان کی خلاف بیانیہ بنانا مقصود تھا۔ اسد عمر کو استعمال کر کے وہ بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسد عمر نے یہ تاثر دیا ہے کہ عمران خان تصادم کی سیاست کر رہے ہیں جس سے میرا ہمیشہ اختلاف تھا۔ جناب اگر آپ کا اتنا شدید نظریاتی اختلاف تھا تو عہدہ چھوڑ دیتے بلکہ پارٹی چھوڑ دیتے۔ اس مشکل وقت میں نظریہ ضرورت کے تحت پیٹھ دکھانے کے بعد آپ کو سب یاد آ رہا؟
https://twitter.com/x/status/1671029923916443648
انہوں نے مزید کہا کہ اور جن کو اب بھی اسد عمر سے ہمدردی ہو رہی ہے ان کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے۔

مقدس فاروق اعوان نے لکھا کہ تحریک انصاف کا تازہ ترین اعلامیہ اسد عمر پر عمران خان کے عدم اعتماد کا اظہار کا ثبوت ہے ، اعلامیے سے واضح ہے کہ اسد عمر اب تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں، ان کے کسی بیان کو پارٹی کی ترجمانی کے طور پر مت لیا جائے ۔۔۔!!!
https://twitter.com/x/status/1670881000174374913
عبداللہ نے تبصرہ کیا کہ آہ! اسد عمر آپ میں اور علیم خان میں کچھ تو فرق ہوتا، آہ! اسد عمر۔
https://twitter.com/x/status/1671036648828829696
حسان بلوچ کا کہنا تھا کہ اسد عمر کا انٹرویو تضادات اور کنفیوژن سے بھرا ہوا تھا۔اسد عمر ایسے قابل شخص کو اس حالت میں دیکھ کر افسوس ہوا۔انکو پی ٹی آئی کی موجودہ سٹریٹیجی سے اختلاف ہے وہ کونسی سٹریٹیجی ہے ؟ ابھی تا ماریں پڑ رہی ہیں گرفتاریاں ہو رہی ہیں جو پارٹی ساتھ کھڑے ہیں عتاب کا شکار ہیں۔۔
https://twitter.com/x/status/1671039456457924611
فرحان کا کہنا تھا کہ اسد عمر بطور وزیرِ خزانہ ناکام ہوا، بطور منسٹر پلاننگ ناکام رہا، بطور سیاستدان ناکام اور اب بطور خان کا وفادار ناکام ہے۔اسے چاہیے اب دوبارہ اینگرو میں نوکری کر لے۔
https://twitter.com/x/status/1671039093910958080
علی رضا نے لکھا کہ اسد عمر دوسرا فواد چوہدری ہے اور رات والے کاشف عباسی واکے شو میں جب کہ عمران خان کا نام بھی۔ نہیں لیا جاتا سینسر کیا جاتا ہے اور رات عمران خان کا نام بھی لیا گیا اور دیکھایا بھی گیا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1671038113458552833
یاسف نے تبصرہ کیا کہ اسد عمر کا پورا انٹرویو سنا، بہت سی ٹھیک باتیں کیں، غلط فیصلوں کی نشاندہی کی گئی اس پر متفق ہوں لیکن اسد عمر بزدلی دکھاتے ہوئے صرف تحریکِ انصاف کی غلطیاں سناتے رہے، گزشتہ 14 ماہ کے دوران تحریک انصاف پر ہونے والے ظلم کو بھول گئے جبکہ رؤف حسن کا اس انٹرویو پر ردعمل انتہائی سخت ہے
https://twitter.com/x/status/1671041474547404802
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اسد عمر کا پورا انٹرویو نشر ہوا اور عمران خان کا نام بھی بار بار لیا گیا جس پر ویسے پابندی ہے۔عقل والوں کے لیے اشارہ ہی کافی ہے اور قوم اتنی احمق نہیں ہے۔اسد عمر کسی کے بلاوے پر یہ سب بولنے آئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1671036435133255681
عمران خان کے نام پر پابندی کے باوجود اسد عمر کا کاشف عباسی شو میں بیٹھ کر عمران خان سے اختلاف کرنا صاف بتاتا ہے کہ عمران خان مخالف بیانیہ گھڑا جا رہا ہے۔ اسد عمر سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ کبھی عمران خان مخالف بیانیہ گھڑنے میں استعمال ہوں گے مگر اللہ جہاں مخالفین کی ہر چال ناکام کر رہا ہے یہ بھی ناکام ہوگی۔

ساجد نے تبصرہ کیا کہ اسد عمر کا تحریک انصاف سے تعلق ہوتا تو میڈیا پر اسے بیٹھنے ہی نہیں دیا جاتا کیونکہ میڈیا پر تو تحریک انصاف کے کسی نمائندے کو بھی بٹھانے کی اجازت نہیں، آگے آپ سمجھدار ہیں۔؟
https://twitter.com/x/status/1671036298948145152
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اسد عمر ہی ان تمام ٹیموں کا حصہ تھے پچھلی حکومت میں بھی اور اس حکومت میں بھی جو حکومت سے مذاکرات کرتے رہے اس نے یہ پٹواری بیانیہ کیسے دیا عمران خان ان کے ووٹوں کے باوجود ان سے بات نہیں کرتا؟وہ پارٹیاں بھی اپنی پارٹی کے ایسے ہی لوگوں کو مذاکرات کرنے کو استعمال کرتے ہیں کیا کبھی ان لوگوں نے نواز شریف یا زرداری سے مذاکرات کیے تھے؟ یہ اسد عمر کی بونگی تھی اور
زرداری کی اینٹ سے اینٹ بجانے والا کیا بیانیہہ تھا
نواز شریف کا باجوہ جواب دو کونسا بیانیہ تھا؟
اور پی ڈی ایم میں کونسی پارٹی ہے جس نے فوج کے کردار پر بات نہیں کی۔
تو عمران خان نے کونسی مسلح جدوجہد شروع کی ہوئ ہے ؟جس پر اسد عمر کو آج یاد آیا جس عمران خان کے پاس بیٹھنے کو یہ پارٹی لیڈروں کو بیٹھنے کے مشورے دے رہا تھا زمان پارک جا کر تو کیا اسے پالیسی سے اختلاف تھا اس لئے یہ کر رہا تھا؟
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
اسد عمر کو اگر اختلاف تھا تو وہ مزاکراتی ٹیم کو کیوں لیڈ کر رھا تھا۔

اور جب فوج نے جبری گرفتاریاں اور ظلم عوام پر شروع کر دیے تو اب نیا موقف بنا کر آگیا۔

اسکا موقف یہ ھونا چاھیے تھا کہ تحریک انصاف نے کوئی جلاو گھرا و نھیں کیا ، کچھ شر پسند جو کسی لمبڑ ون کے تھے لوگوں کو بھڑکا کر کروا رھے تھے۔

اسد عمر مظلوموں پر ھونے والے ظلم پر ایک لفظ بھی نا بولا؟
عمران ریاض بنا کسی جرم کے اغوا کر لیے گئے اسد عمر ایک لفظ بھی نا بولا؟
ارشد شریف زلے شاہ اور شہیدوں سب کو بھول گیا؟
 

stoic

Minister (2k+ posts)
How is a PTI leader allowed to give interview on TV? I thought there is a blanket ban on taking IK name and inviting PTI members on TV!

Another one bites the dust...