اسرائیلی فوج کو مفت کھانے کی فراہمی، میکڈونلڈ پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

8mcdonalpakistankhsjsgfd.png

میکڈونلڈ پاکستان نے اسرائیل فلسطین تنازعہ میں بین الاقوامی فوڈ چین سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میکڈونلڈ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں اسرائیل میں واقع میکڈونلڈ اور اس کے امور سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایک مقامی انٹرپرائز ہے جس کی ملکیت اور آپریشنز ایک پاکستانی لمیٹڈ کمپنی کے زیراختیار ہیں، اسرائیلی میکڈونلڈ اسرائیلی انٹرپرائز کے زیر اختیار ہےجو اپنے کاروباری ، ابلاغی فیصلوں کا خود ذمہ دار ہے، اسرائیلی میکڈونلڈ کے فیصلوں و پالیسیوں کا ہمارے پاکستانی بزنس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

میکڈونلڈ پاکستان کے مطابق 1998 سے لاہور سے شروع ہونے والے ہمارا سفر میں آج تک مقامی کمیونٹی کے فروغ، اور ملک میں پھیلے ہوئے81 ریسٹورنٹس کی مدد سے ملکی معیشت میں انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں، ہم ملک میں روزگار کے مواقع، لوکل کاروباری پارٹنر شپس اور معاشی ترقی میں پیش پیش ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میکڈونلڈ پاکستان ایک تجارتی ادارہ ہے جس کا مقصد بہترین فوڈ اور شاندار سروسز کی فراہمی ہے، ہمارا کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں کوئی حصہ نہیں ہے، ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ آپ ہماری فیملی کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی فوڈ چین میکڈونلڈ اسرائیل نے اسرائیل فلسطین جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کیلئے مفت خوراک کی فراہمی کا اعلان کیا تھا اور سیکیورٹی اور ریسکیو فورسز کو امداد و عطیات کی فراہمی کیلئے 5 خصوصی برانچز بھی قائم کی تھیں۔

میکڈونلڈ اسرائیل کی جانب سے اس اعلان کے بعد پاکستان میں میکڈونلڈ کو شدیدتنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔
 

Londoner/Lahori

Minister (2k+ posts)
McDonalds parent company is in America, these are all over the world theirs franchises, parents company makes marketing decisions, they get royalties from all of their franchises, it’s owned by the Jews, McDonald Pakistan is lying, in70s they refused McDonald franchise’s Pakistan, reason was that Pakistani beef was upto McDonalds required standard.
So, the Jews are making money from business in Pakistan, and every big Jewish business donates hundreds of millions to Israel, to kill Palestinians??? For sure yes.
Boycott these foods.
 

chanji

MPA (400+ posts)
Who even eats that shitty unhealthy food…. It’s a blessing in disguise for people to boycott it
 

arain

Politcal Worker (100+ posts)
میکڈونلڈز کے پاکستانی آپریٹر، اور بھی کئی بزنس چلاتے ہیں جیسے ایکسپریس نیوز چینل، اخبار وغیرہ۔ کسی خبر پہ بھی یقین نہیں آتا جب تک کہ خود چھان بین نہ کر لی جائے۔ اب اگر ایکسپریس والے خبر چلا دیں کہ میکڈونلڈز کے پاکستانی آپریٹروں نے غزہ میں ہسپتال کھول دیا ہے تو ہم انکے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالنا شروع کر دیں گے۔ بڑے گندے دھندے شروع ہو گئے ہیں۔ جسے بھی اپنا راگ الاپنا ہے، چینل کھول لیتا ہے۔ نہ تعلیم، نہ استعداد، نہ ساکھ، نہ ہی ذمہ داری یا پوچھ گچھ۔ ڈاکٹر وکیل کے لائسنس معطل ہوتے ہیں، انکو غلط خبروں پر کوئی نہیں پوچھتا۔