اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن:عمران خان کی کاوشوں سے کیسے مختص کیا گیا؟

1742019309714.png


https://twitter.com/x/status/1900754123776991353
صحافی مغیث علی نے ٹویٹ کرکے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ
" دنیا بھر میں آج اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منایا جارہا ہے"اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کا تاریخی اقدام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


https://twitter.com/x/status/1900730534130500005
اسلامو فوبیا مخالف عالمی دن منانے کا خیال پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 2020ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس سے خطاب کرتے پیش کیا تھا۔ 2022 کو اقوام متحدہ کی جانب سے 15مارچ کو ”انٹرنیشنل ڈے ٹو کومبیٹ اسلاموفوبیا“ کے طور پر مختص کیا گیاتنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے 57 رکن ممالک کے علاوہ چین اور روس سمیت آٹھ دیگر ملکوں نے بھی قرارداد کی تائید کی تھی۔۔

قرارداد میں انسانی حقوق اور مذہبی تنوع کے احترام کی بنیاد پر رواداری اور امن کے ماحول کو فروغ دینے کی بین الاقوامی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے کہا گیا تھا۔اس قرارداد میں لوگوں کے خلاف ان کے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے اقدامات اور عبادت گاہوں پر حملوں کی سختی سے مذمت بھی کی گئی تھی۔قرارداد میں کہا گیا تھا کہ قرآن کی بے حرمتی، نبیؐ آخری الزماں کے گستاخانہ خاکوں اور اِسلام سے متعلق توہین آمیز کلمات سے عالم اِسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے بلکہ اسلامو فوبیا کے ذریعے امتیازی سلوک بھی روا رکھا جا رہا ہے جس کے خلاف اقوام متحدہ کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1503753272251027456
اسوقت کے وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور ہونے پر امت مسلمہ کو مبارک باد دی۔

انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا، ''اقوام متحدہ نے بالآخر آج دنیا کو درپیش اسلامو فوبیا، مذہبی رسومات کی تعظیم، منظم نفرت انگیزی کے انسداد اور مسلمانوں کے خلاف تفریق جیسے بڑے چیلنجز کا اعتراف کیا۔ اس تاریخی قرارداد کا نفاذ یقینی بنانا اب اگلا امتحان ہے۔بھارت، فرانس اور یورپی یونین کے نمائندوں نے اس پر یہ کہتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ مذہبی عدم برداشت ساری دنیا میں پائی جاتی ہے،

جب کہ اس قرارداد میں صرف اسلام کی بات کی گئی ہے، بھارت کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستانی قرارداد کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ ایک مذہبی پلیٹ فارم میں تبدیل ہو سکتا ہے اور دیگر مذاہب کے سلسلے میں بھی قراردادیں آسکتی ہیں۔۔آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مذہبی گروہوں اور کمزور لوگوں کے خلاف عدم رواداری اور انتہاپسندانہ نظریات فروغ پا رہے ہیں۔ امن و ہم آہنگی کے لیے سبھی کو مسلم مخالف تعصب اور غیرملکیوں سے نفرت کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔

عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور کروا کر دین اسلام کی بڑی خدمت کی۔ ان کی کاوش نے عالمی سطح پر مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کیا اور اسلام کے امن پسند پیغام کو اجاگر کیا۔ ان کا یہ قدم مسلمانوں کے لیے فخر کا باعث ہے اور دنیا کو نفرت اور تعصب کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیتا ہے۔نائن الیون کے بعد دنیا بھر میں ایک مخصوص بیانیے کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی۔ اب ہر سال یہ دن منایا جارہا ہے،

دنیا بھر کے مسلمان اِسی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔۔ جس سے مسلمان اور اسلام دشمن فوبیا کے خلاف آگاہی پیدا کرنے میں آسانی ہو گی، دنیا کو یہ باور کرانے میں مدد ملے گی کہ جرم کوئی بھی کر سکتا ہے،اِس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کسی مجرم کے عقیدے سے تعلق رکھنے والے سبھی افراد مجرم ہیں یا اِس کی بنیاد پر پوری کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا سکتا ہےاسلاموفوبیا مسلمانوں کےخلاف خوف،تعصب اورنفرت کا نام ہے،جوآن لائن اورآف لائن دنیا میں مسلمانوں کےخلاف اشتعال،دشمنی اورعدم برداشت کو ہوا دیتا ہے۔اسلامو فوبیا کونسل پرستی سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے، جس کے تحت اسلامی مذہب،روایت اور ثقافت کو مغربی اقدار کے لیے خطرہ کےطورپرتصورکیاجاتا ہے، دنیا بھر میں مسلمان اسلاموفوبیا کے باعث بیشمار تکالیف اور پرتشدد واقعات کا شکار ہو چکے ہیں۔اسلامو فوبیا کیا ہے؟

مذہب اسلام اور عمومی طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرت، تعصب یا اس مذہب اور اس کے پیروکاروں سے بعض لوگوں میں پائے جانے والے خوف کے لیے اسلامو فوبیا کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔اسلامو فوبیا دو الفاظ کا مرکب ہے اسلام اور فوبیا۔ لفظ فوبیا یونانی اصطلاح ہے۔جس کے انگریزی میں معنی ہیں کسی چیز کے خوف میں مبتلا ہونا، اسلامو فوبیا یعنی اسلام کا خوفمسلمانوں کے خلاف اس لفظ کی ایجاد سن 1987 ء میں ہوئی۔

سن 1997 ء میں اس اصطلاح کی تعریف برطانوی رائٹر رونیمیڈ ٹروسٹ نے Islamophobia: A Challenge for Us All کے عنوان سے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کی ہے کہ اسلامو فوبیا سے مراد اسلام سے بے پناہ خوف، ایک ایسا ڈر جو لوگوں کے دلوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و عداوت کو جنم دیتا ہے
https://twitter.com/x/status/1900772839222862246 https://twitter.com/x/status/1900833913578176689 https://twitter.com/x/status/1900827973499879671 https://twitter.com/x/status/1900976158730035491
 
Last edited by a moderator:

Back
Top