اسلام آباد احتجاج،مقدمے سے ڈسچارج درجنوں پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ گرفتار

4islalsksjreaarrst.png

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت سے 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کیس میں ڈسچارج کیے گئے درجنوں پی ٹی آئی کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شناخت پریڈ کے بعد ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا حکم دیا تھا اور پولیس کو دوبارہ گرفتاری کی صورت میں ہتھکڑیاں لگانے کا انتباہ بھی دیا تھا۔ تاہم پولیس نے عدالتی حکم کو نظرانداز کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔

https://twitter.com/x/status/1867935926527086832
ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے دوبارہ گرفتاری کی اطلاع عدالت کو دی اور پولیس کے رویے کو عدالتی فیصلے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بھاری پولیس نفری تعینات کی گئی اور میڈیا کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے وہاں موجود صحافیوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے کہا کہ جو میڈیا نمائندہ حکم نہ مانے گا، اسے گرفتار کرکے احتجاجی کیس میں شامل کر دیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1867944686574534822
ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے صحافیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا " یہاں سے میڈیا پیچھے چلا جائے ورنہ گرفتار کروا دونگا، اہلکاروں کو ہدایت کی کہ جو میڈیا والا بات نہیں مانتا اسکو فوری گرفتار کر کے احتجاج کے کیس میں ڈال دو "۔

https://twitter.com/x/status/1867942901507834172
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ کھنہ کے 54، تھانہ آئی نائن کے 16 اور تھانہ کوہسار کے 11 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کیا تھا، جبکہ تھانہ کوہسار کے 48 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے بعد وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں پارٹی کے بانی عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مظاہرین پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا، جس کے نتیجے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

https://twitter.com/x/status/1867947167220134076
https://twitter.com/x/status/1867980512796844383
https://twitter.com/x/status/1867888381520384372
https://twitter.com/x/status/1867938843216744652
https://twitter.com/x/status/1867993256581316665
 
Last edited by a moderator:

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Phatoo judges ki kul auqaat. Napaak hanzeer fouj ke hilaaf musalah jid o juhad karnaa hou gi warnaa yeh haraa zaadey aisey he awaam ko maartey rahein ge.
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
قانون توڑنے پر واویلا وہ مچا رہا ہے جس نے خود آئیں توڑا تھا۔۔۔فٹے منہ تیرے
 

Back
Top