
اسلام آباد میں ایک تاجر کو 15 کروڑ روپے کے فراڈ کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے نوسر بازوں کو آئی فون کے موبائل فونز کی کھیپ حاصل کرنے کے لیے رقم ادا کی۔ ملزمان نے فون کی فراہمی کا وعدہ کر کے رقم لے لی اور بعد میں غائب ہو گئے۔ پولیس نے متاثرہ تاجر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
یہ واقعہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک تاجر نے ایک حساس ادارے کے مبینہ افسر سمیت کئی افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق، تاجر نے آئی فون کی کھیپ خریدنے کے لیے 33 کروڑ 50 لاکھ روپے کا سودا طے کیا تھا، جس میں سے 15 کروڑ روپے نقد ادا کیے گئے تھے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم علی رضا، جو خود کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کر رہا تھا، نے 2 گھنٹوں میں فون دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں رقم لے کر غائب ہو گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق، رقم لینے کے بعد ملزمان نے رابطہ منقطع کر دیا۔ پولیس نے اس واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی اور ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/GWCq9869xhU.jpg
Last edited: