
اسلام آباد میں سندھ پولیس کے ایک اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، واقعہ پر ڈی آئی جی ٹریننگ فیض اللہ کوریجو نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ سے ایلیٹ کورس کیلئے پولیس کے جوان اسلام آباد گئے تھے،ٹریننگ پر جانے والے تمام جواب پاس آؤٹ ہوگئے تاہم اس موقع پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1845760508013805999
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکار کو ایک ادھیڑ عمر پولیس اہلکار نے نا صرف تھپڑ مارے بلکہ اسے دھمکاتا ہوا بھی نظر آیا۔
https://twitter.com/x/status/1845777988853592333
واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ٹریننگ فیض اللہ کوریجو نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ سرعام کسی کو تھپڑ مارنا اچھا عمل نہیں ہے، کسی کو کوئی شکایت ہو تو اس کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ موجود ہے، کسی کو دوسرے پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15sindhhajslsltahpar.png
Last edited by a moderator: