
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس فورس میں ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیپٹل پولیس فورس کے مختلف شعبوں میں ماہر ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 200 فوجی کو بھرتی کیا جائےگا۔
کیپٹل پولیس فورس میں بھرتی کیلئے کم سے کم تعلیم میٹرک جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 42 سال مقرر کی گئی ہے، پولیس فورس جوائن کرنے کے خواہش مند سابق فوجیوں کو قومی شناختی کارڈ، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔
https://twitter.com/x/status/1667829446261260292
بھرتی کیے جانے والے ریٹائرڈ فوجیوں کو حساس عمارتوں اور ریڈزون کی سیکیورٹی کے فرائض سونپے جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1667833888817676289
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/23issbretyirdefoji.jpg