اسلام آباد پولیس نے تمام خدمات پر فیس مقرر کردی

7ickjhskjhmmakrkkakzd.png

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کیپٹل پولیس نے تمام خدمات کے عوض فیس وصول کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے حکم پر شہریوں پر تمام سروسز پر فیسوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس نے کریکٹر سرٹیفکیٹ ، پولیس جنرل ویری فکیشن ، فارنر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ، گاڑیوں کی ویری فکیشن سمیت دیگر سروسز پر فیس مقرر کردی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1785235216564465781
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ پر 1ہزار روپے فیس مقرر کی ہے، پولیس کی جنرل ویری فکیشن اور فارنر رجسٹریشن کیلئے بھی 1، 1 ہزار روپے کی فیس مقرر کی گئی ہے۔

363585_7864527_updates.jpg


انہوں نے مزید کہا کہ موٹر کار ویری فکیشن (فارنسک) کیلئے 3500 روپے، موٹرسائیکل ویری فکیشن کیلئے 1ہزار روپے اور موٹر کار ویری فکیشن کیلئے 1500روپے کی فیس مقر کردی گئی ہے۔
 
Last edited: