
نیوٹرلز کی تھپکی اور آئی جی اسلام آباد کی ایماء پر تحریک انصاف کے حامیوں کو ڈرانےدھمکانےکیلئےفسطائیت کا سہارا لیا جارہا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے بعد اسلام آباد کی صورتحال پر عمران خان کا ردعمل۔۔
اسلام آبادہائیکورٹ سے واپسی پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جیساکہ 18مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں دیکھا گیا، پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس”نامعلوم افراد“ نے تحریک انصاف کےپرامن کارکنان،حتّٰی کہ ہمارے فوٹوگرافر پر حملہ کیا اور انہیں گرفتارکیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پرامن شہریوں کیخلاف تشدد کا ایسابےدریغ استعمال اور عام شہریوں کا اغواء نہایت اشتعال انگیز ہے
https://twitter.com/x/status/1640320017962082306
انہوں نے مزید کہا کہ حتّٰی کہ میری گاڑی جوقریب ہی کھڑی تھی اور جس میں کوئ سوار بھی نہ تھا، پر دھاوا بولاگیا اور اسکی کھڑکیاں توڑی گئیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرلز کی تھپکی اور آئی جی اسلام آباد کی ایماء پر تحریک انصاف کے حامی عوام/شہریوں کو ڈرانےدھمکانےکیلئےاس فسطائیت کا سہارا لیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1640320088141176834
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2isbpolitashduddkhan.jpg