اسلام آباد پولیس کا جانوروں انسانوں کے تحفظ کیلئے نئے منصوبوں کا اعلان

10ictjjhjdhkdhhhjjhd.png

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کیلئے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے ، ان سافٹ منصوبوں کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین نے اسلام آباد پولیس کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی اے ایس پی شہر بانو نقوی کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نا صرف شہریوں بلکہ بے زبان جانوروں کے تحفظ کیلئے نئے پروگرامز شروع کررہی ہے،ان پروگرامز میں اینیمل ریسکیو پروگرام، یتیم بچوں کیلئے چائدہولڈنگ سینٹرز اور ٹرانس جینڈرز کیلئے تحفظ شروع کیا گیا پروگرام شامل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1790071111503212664
شہر بانو نقوی کی جانب سے ویڈیو بیان میں ان منصوبوں کی تفصیلات بتانے اور عوام سے پروگرامز کی کامیابی کیلئے ساتھ دینے کی اپیل کرنے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل آے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پولیس افسر کی زیادتی تر گفتگو انگریزی میں ہےجس سے واضح ہوتا ہے کہ سامعین عوام نہیں بلکہ اشرافیہ طبقہ ہے، پولیس کا پہلا فرض قانون کا نفاذ اور قانون کے اندر رہ کر کام کرنا ہے، بغیر وارنٹ لوگوں کے گھروں میں گھسنا، لوگوں کو گھسیٹنا اور تشدد کانشانہ بنانا اور لوگوں کے مال کو چراناعام بات ہے، پولیس کو شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کا ذریعہ بننا چاہیے عوام کیلئے خطرے اور عدم تحفظ کا نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1790229513923617037
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پولیس ایک مذاق بن چکی ہے جو اپنی خواتین پولیس افسران کو بطور ماڈلز استعمال کرتی ہے، بربریت ، بداخلاقی اور بدعنوانی پولیس کیلئےمعمول بن چکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1790222951381336389
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پولیس نے اب باقاعدہ طور پر ڈرامے تیار کرنا شروع کردیئے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ انہیں کتنا ناپسند کرتے ہیں، ان کی بیوقوفی پر حیرت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1790233806529515526
صحافی عمرا ن افضل راجا نے کہا کہ منافقت اور دو نمبری اس قدر روح میں سرائیت کر چکی ہے کہ جانوروں کے ریسکیو کی بات کرنے والے خود بےگناہ انسانوں اور خواتین کو ناصرف مار پڑوارہے ہیں بلکہ غیرقانونی آرڈرز پر بغیر وارنٹ ان گنت گرفتاریاں بھی ان کے کھاتے میں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1790267360571445713
انیق ناجی نے کہا کہ انگریزی میں کہیں کہیں اردو بولنے والی افسر کس سے مخاطب ہیں، کیا وہ کسی فلم کیلئے آڈیشن دے رہی ہیں، جب پولیس کام کرتی ہے تو کام بولتا ہے اور افسران کو ماڈلنگ کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ لوگ گواہی دیتے ہیں، ایسے ہی چلتا رہا تو جلد یہ افسران اشتہارات میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1790205821064024519
احتشام علی عباسی نے کہا کہ پنجاب کے سارے ٹک ٹاکر ز اسلام آباد پولیس میں بھرتی ہوگئے ہی، مریم نواز اب اکیلے ٹک ٹاک بنایا کریں گی۔

https://twitter.com/x/status/1790330548566597903
موہب وزیرنے اے ایس پی شہر بانو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا آپ اس ڈیپارٹمنٹ پر فوکس کریں جہاں آپ کو اسلام آباد کے ایف سی جوانوں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے، ایف سی جوانوں کا کہنا ہے کہ ان کے کیمپوں میں 200سے زائد اہلکاروں کیلئے صرف ایک واش روم دستیاب ہے۔

https://twitter.com/x/status/1790350653417488481
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
چلو یہ ٹھیک ہو گیا - اب نونیوں کے ساتھ عمران خان کے حامی بارلے پاکستانی بھی محفوظ ہو جایں گے
👍👌👌
 

Back
Top