اسلام آباد ہائیکورٹ ، سائفر کیس مقدمہ اخراج،ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اسلام آباد ہائیکورٹ ، سائفر کیس مقدمہ اخراج اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کر رہے ہیں ، سردار لطیف کھوسہ کے دلائل جاری ، ایف آئی اے نے سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی

کھوسہ صاحب یہ بتائیں کہ پاکستان میں امریکہ کی طرح دستاویزات ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا کوئی قانون موجود ہے ؟ چیف جسٹس عامر فاروق کا استفسار

اس سائفر کو تو وفاقی کابینہ نے ڈی کلاسیفائیڈ کردیا تھا ، اس ملک میں لیاقت علی خان کا قتل ہوا ، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی جو ہوا وہ آپ کے سامنے ہے ، یہ سائفر امریکہ میں سفیر اسد مجید نے دفتر خارجہ کو بھجوایا تھا ، لطیف کھوسہ

امریکہ کو ہم نے خدا مان لیا ہے ، ڈونلڈ لو نے اس ملک کے وزیراعظم کو ہٹانے کے لئے دھمکی دی،تسلیم شدہ ہے یہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت تھی، وکیل لطیف کھوسہ

میرے دوست کہیں گے سیاسی بات کر رہا ہے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے اسرائیل کے پیچھے امریکہ ہے ، امریکہ کو ہم نے سپر پاور خدا مان لیا ہے ، امریکہ نے اس ملک کے وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے دھمکی دی ، یہ تسلیم شدہ ہے یہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت تھی پاکستان نے امریکہ سے احتجاج کیا ، میں نے جب یہ کیس دیکھا تو حیران رہ گیا اس ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور وزیراعظم جو چیف ایگزیکٹو ہے وہ بول بھی نہیں سکتا ، وکیل سردار لطیف کھوسہ
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Thus far the submissions put forth by Sardar Latif Khosa before the dishonest judge sound/s good. Let's see how the case proceeds from here.